Back to Ruku Indexٱ لَّذِينَٱ تَّقُواۡ ٱ للَّهَم ُّسۡلِمُو نَ١٠٢ٱ للَّهِو َلَاٱ للَّهِف َأَلَّفَب ِنِعۡمَتِهِۦٓ و َكُنت ُمۡم ِّنَٱ ل نّ َارِم ِّنۡهَاۗٱ للَّهُم ِّنك ُمۡي َدۡ عُونَٱ لۡخَيۡرِٱ لۡمُنك َرِۚٱ لۡمُفۡلِحُو نَ١٠٤ب َعۡدِٱ لۡبَيِّنَـٰ تُۚو َتَسۡوَدُّف َأَمّ َاٱ لَّذِينَٱ سۡوَدَّتۡب َعۡدَٱ لۡعَذَابَٱ لَّذِينَٱ بۡ يَضَّتۡٱ للَّهِٱ للَّهِٱ للَّهُل ِّلۡعَـٰ لَمِي نَ١٠٨ٱ ل سَّمَـٰ وٰ تِٱ لۡأَرۡضِۚٱ للَّهِٱ لۡأُمُو رُ١٠٩
Ruku 52
1 Surahs8 Versesركوع 52
3:102
يَـٰٓ أَيُّهَا
اے
وہ لوگو
ءَامَنُواۡ
جو ایمان لائے ہو
ڈرو
اللہ سے
حَقَّ
جیسے حق ہے
تُقَاتِهِۦ
اس سے ڈرنے کا
وَلَا
اور نہ
تَمُوتُنّ َ
ہرگز تم مرنا
إِلَّا
مگر
وَأَنت ُم
اور تم ۔ اس حال میں کہ ہو تم
فرمانبردار
ٖ) اے اہل ایمان ! اللہ کا تقویٰ اختیار کرو جتنا کہ اس کے تقویٰ کا حق ہے اور تمہیں ہرگز موت نہ آنے پائے مگر فرمانبرداری کی حالت میں
3:103
وَٱ عۡتَصِمُواۡ
اور مضبوطی سے پکڑ لو
بِحَبۡ لِ
رسی کو
اللہ کی
جَمِيعًا
سب کے سب
اور نہ
تَفَرَّقُواۡۚ
تم تفرقے میں پڑو
وَٱ ذۡكُرُواۡ
اور یاد کرو
نِعۡمَتَ
نعمت کو
اللہ کی
عَلَيۡكُمۡ
اپنے اوپر۔ جو تم پر ہے
إِذۡ
جب
كُنت ُمۡ
تھے تم
أَعۡدَا ٓءً
دشمن
تو اس نے الفت ڈال دی
بَيۡنَ
درمیان
قُلُوبِكُمۡ
تمہارے دلوں کے
فَأَصۡبَحۡتُم
تو ہوگئے تم
ساتھ اس کی نعمت کے
إِخۡوٰ نًا
بھائی بھائی
اور تھے تم
عَلَىٰ
اوپر
شَفَا
ایک گڑھے کے
حُفۡرَةٍ
کنارے
سے
آگ
فَأَنق َذَكُم
تو اس نے بچا لیا تم کو
اس سے
كَذٰ لِكَ
اسی طرح
يُبَيِّنُ
بیان کرتا ہے
اللہ تعالیٰ
لَكُمۡ
تمہارے لیے
ءَايَـٰ تِهِۦ
اپنی آیات
لَعَلَّكُمۡ
تاکہ تم
تَهۡتَدُو نَ
١٠٣تم ہدایت پاؤ
اللہ کی رسّی کو مضبوطی سے تھام لو مل جل کر اور تفرقے میں نہ پڑو اور ذرا یاد کرو اللہ کا جو انعام تم پر ہوا جبکہ تم ایک دوسرے کے دشمن تھے تو اللہ نے تمہارے دلوں کے اندر الفت پیدا کردی پس تم اللہ کے فضل و کرم سے بھائی بھائی بن گئے اور تم تو آگ کے گڑھے کے کنارے تک پہنچ گئے تھے (بس اس میں گرنے ہی والے تھے) تو اللہ نے تمہیں اس سے بچالیا اسی طرح اللہ تمہارے لیے اپنی آیات واضح کررہا ہے تاکہ تم راہ پاؤ (اور صحیح راہ پر قائم رہو)
3:104
وَلۡتَكُن
اور چاہیے کہ ہو
تم میں سے
أُمّ َةٌ
ایک امت۔ گروہ۔ جماعت
وہ دعوت دیتے ہوں۔ وہ بلاتے ہوں
إِلَى
طرف
خیر کی
وَيَأۡمُرُونَ
اور حکم دیں
بِٱ لۡمَعۡرُوفِ
نیکی کا
وَيَنۡهَوۡنَ
اور روکتے ہوں
عَنِ
سے
برائی
وَأُوۡ لَـٰٓ ئِكَ
اور یہی لوگ
هُمُ
وہ
جو فلاح پانے والے ہیں
اور تم میں سے ایک جماعت ایسی ضرور ہونی چاہیے جو خیر کی طرف دعوت دے نیکی کا حکم دیتی رہے اور بدی سے روکتی رہے اور یہی لوگ فلاح پانے والے ہیں
3:105
وَلَا
اور نہ
تَكُونُواۡ
تم ہو۔ تم ہوجانا
كَٱ لَّذِينَ
ان لوگوں کی طرح
تَفَرَّقُواۡ
جنہوں نے تفرقہ کیا۔ الگ الگ ہوگئے
وَٱ خۡتَلَفُواۡ
اور اختلاف کیا
مِنۢ
بعد اس کے
مَا
جو
جَا ٓءَهُمُ
آگئیں ان کے پاس
روشن نشانیاں
وَأُوۡ لَـٰٓ ئِكَ
اور یہی لوگ ہیں
لَهُمۡ
ان کے لیے
عَذَابٌ
عذاب ہے
عَظِي مٌ
١٠٥بڑا
اور ان لوگوں کی طرح نہ ہوجانا جو فرقوں میں بٹ گئے اور انہوں نے اختلاف پیدا کرلیے اس کے بعد کہ ان کے پاس واضح تعلیمات آگئی تھیں اور ان ہی لوگوں کے لیے بہت بڑا عذاب ہے (قیامت کے دن)
3:106
يَوۡمَ
جس دن
تَبۡ يَضُّ
سفید ہوں گے۔ روشن ہوں گے
وُجُوهٌ
کچھ چہرے
اور سیاہ ہوں گے ۔ پریشان ہوں گے
وُجُوهٌۚ
کچھ چہرے
تو لیکن۔ تو رہے
وہ لوگ
سیاہ ہوئے
وُجُوهُهُمۡ
چہرے جن کے۔ ان کے
أَكَفَرۡتُم
(ان سے کہا جائے گا) کیا کفر کیا تم نے
کے بعد
إِيمَـٰ نِكُمۡ
اپنے ایمان
فَذُوقُواۡ
پس چکھو
عذاب کو
بِمَا
بوجہ اس کے جو
كُنت ُمۡ
تھے تم
تَكۡفُرُو نَ
١٠٦تم کفر کرتے
جس دن بعض چہرے بڑے روشن اور تابناک ہوں گے اور بعض چہرے سیاہ ہوں گے تو جن لوگوں کے چہرے سیاہ ہوں گے (ان سے پوچھا جائے گا) کیا تم اپنے ایمان کے بعد کفر میں لوٹ گئے تھے ؟ تو اب عذاب کا مزہ چکھو اس کفر کے باعث جو تم کرتے رہے تھے
3:107
وَأَمّ َا
اور لیکن۔ اور رہے
وہ لوگ
سفید ہوئے۔ روشن ہوئے
وُجُوهُهُمۡ
چہرے جن کے ۔ ان کے
فَفِى
تو
رَحۡمَةِ
رحمت میں ہوں گے
اللہ کی
هُمۡ
وہ
فِيهَا
اس میں
خَـٰ لِدُو نَ
١٠٧ہمیشہ رہنے والے ہیں
اور جن کے چہرے روشن اور تابناک ہوں گے تو وہ اللہ کی رحمت میں ہوں گے وہ اسی میں ہمیشہ ہمیش رہیں گے
3:108
تِلۡكَ
یہ
ءَايَـٰ تُ
آیات ہیں
اللہ کی
نَتۡلُوهَا
ہم پڑھ رہے ہیں ان کو
عَلَيۡكَ
آپ پر
بِٱ لۡحَقِّۗ
ساتھ حق کے
وَمَا
اور نہیں
اللہ
يُرِيدُ
ارادہ رکھتا
ظُلۡمًا
ظلم کا
جہان والوں پر
یہ اللہ کی آیات ہیں جو ہم آپ کو پڑھ کر سنا رہے ہیں حق کے ساتھ اور اللہ تعالیٰ تو جہان والوں کے لیے ظلم کا ارادہ نہیں رکھتا
3:109
وَلِلَّهِ
اور اللہ ہی کے لیے ہے
مَا
جو کچھ
فِى
میں
آسمانوں میں ہے
وَمَا
اور جو کچھ
فِى
میں
زمین میں ہے
وَإِلَى
اور طرف
اللہ کے
تُرۡجَعُ
لوٹائے جائیں گے
سب کام۔ معاملات
اور اللہ ہی کے لیے ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے اور بالآخر سارے معاملات اللہ ہی کی طرف لوٹا دیے جائیں گے