Back to Ruku Index

Ruku 453

1 Surahs8 Versesركوع 453
49:11
يَـٰٓأَيُّهَا
اے
ٱلَّذِينَ
لوگو !
ءَامَنُواۡ
جو ایمان لائے ہو
لَا
نہ
يَسۡخَرۡ
مذاق اڑائے
قَوۡمٌ
ایک قوم۔ ایک گروہ
مِّن
کا
قَوۡمٍ
دوسری قوم کا۔ دوسرے گروہ کا
عَسَىٰٓ
ہوسکتا ہے
أَن
کہ
يَكُونُواۡ
وہ ہوں
خَيۡرًا
بہتر
مِّنۡهُمۡ
ان سے
وَلَا
اور نہ
نِسَآءٌ
عورتیں
مِّن
سے
نِّسَآءٍ
عورتوں کا
عَسَىٰٓ
ہوسکتا ہے
أَن
کہ
يَكُنَّ
وہ ہوں
خَيۡرًا
بہتر
مِّنۡهُنَّ‌ۖ
ان سے
وَلَا
اور نہ
تَلۡمِزُوٓاۡ
عیب لگاؤ
أَنفُسَكُمۡ
اپنے نفسوں کو
وَلَا
اور نہ
تَنَابَزُواۡ
تم باہم بدنام کرو
بِٱلۡأَلۡقَـٰبِ‌ۖ
ساتھ القاب کے
بِئۡسَ
کتنا برا ہے
ٱلِٱسۡمُ
نام
ٱلۡفُسُوقُ
فسق میں
بَعۡدَ
بعد
ٱلۡإِيمَـٰنِ‌ۚ
ایمان کے
وَمَن
اور جو
لَّمۡ
نہ
يَتُبۡ
توبہ کرے
فَأُوۡلَـٰٓئِكَ
تو یہی لوگ
هُمُ
وہ
ٱلظَّـٰلِمُونَ
جو ظالم ہیں
١١
اے اہل ایمان ! تم میں سے کوئی گروہ دوسرے گروہ کا مذاق نہ اڑائے ہوسکتا ہے کہ وہ ان سے بہتر ہوں (اسی طرح) عورتیں بھی دوسری عورتوں کا مذاق نہ اڑائیں ہوسکتا ہے وہ ان سے بہتر ہوں اور اپنے آپ کو عیب مت لگائو اور نہ آپس میں ایک دوسرے کے چڑانے والے نام رکھا کرو۔ ایمان کے بعد تو برائی کا نام بھی برا ہے۔ اور جو باز نہیں آئیں گے وہی تو ظالم ہیں۔
49:12
يَـٰٓأَيُّهَا
اے
ٱلَّذِينَ
لوگو !
ءَامَنُواۡ
جو ایمان لائے ہو
ٱجۡتَنِبُواۡ
بچو
كَثِيرًا
بہت زیادہ
مِّنَ
سے
ٱلظَّنِّ
گمان سے
إِنَّ
بیشک
بَعۡضَ
بعض
ٱلظَّنِّ
گمان
إِثۡمٌ‌ۖ
گناہ ہیں
وَلَا
اور نہ
تَجَسَّسُواۡ
تم تجسس کرو
وَلَا
اور نہ
يَغۡتَب
غیبت کرے
بَّعۡضُكُم
تم میں سے بعض
بَعۡضًا‌ۚ
بعض کی
أَيُحِبُّ
کیا پسند کرتا ہے
أَحَدُكُمۡ
تم میں سے کوئی ایک
أَن
کہ
يَأۡكُلَ
وہ کھائے
لَحۡمَ
گوشت
أَخِيهِ
اپنے بھائی کا
مَيۡتًا
مردہ
فَكَرِهۡتُمُوهُ‌ۚ
تو تم ناپسند کرو گے اس کو
وَٱتَّقُواۡ
اور ڈرو
ٱللَّهَ‌ۚ
اللہ سے
إِنَّ
بیشک
ٱللَّهَ
اللہ تعالیٰ
تَوَّابٌ
توبہ قبول کرنے والا ہے
رَّحِيمٌ
مہربان ہے
١٢
اے اہل ِایمان ! زیادہ گمان کرنے سے بچو بیشک بعض گمان گناہ ہوتے ہیں اور ایک دوسرے کے حالات کی ٹوہ میں نہ رہا کرو اور تم میں سے کوئی دوسرے کی غیبت نہ کرے۔ کیا تم میں سے کوئی شخص پسند کرے گا کہ اپنے ُ مردہ بھائی کا گوشت کھائے ؟ یہ تو تمہیں بہت ناگوار لگا اور اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اللہ تو بہ کا بہت قبول فرمانے والا اور بہت رحم فرمانے والا ہے۔
49:13
يَـٰٓأَيُّهَا
اے
ٱلنَّاسُ
لوگو
إِنَّا
بیشک ہم نے
خَلَقۡنَـٰكُم
پیدا کیا ہم نے تم کو
مِّن
سے
ذَكَرٍ
ایک مرد (سے)
وَأُنثَىٰ
اور ایک عورت (سے)
وَجَعَلۡنَـٰكُمۡ
اور بنایا ہم نے تم کو
شُعُوبًا
قوموں میں
وَقَبَآئِلَ
اور قبیلوں میں
لِتَعَارَفُوٓاۡ‌ۚ
تاکہ تم ایک دوسرے کو پہچانو
إِنَّ
بیشک
أَكۡرَمَكُمۡ
تم میں سب سے زیادہ عزت والا
عِندَ
نزدیک
ٱللَّهِ
اللہ کے ( وہ ہے )
أَتۡقَـٰكُمۡ‌ۚ
جو تم میں سب سے زیادہ متقی ہے
إِنَّ
بیشک
ٱللَّهَ
اللہ تعالیٰ
عَلِيمٌ
علم والا ہے
خَبِيرٌ
خبر رکھنے والا ہے
١٣
اے لوگو ! ہم نے تمہیں پیدا کیا ہے ایک مرد اور ایک عورت سے اور ہم نے تمہیں مختلف قوموں اور قبیلوں میں تقسیم کردیا ہے تاکہ تم ایک دوسرے کو پہچان سکو۔ یقینا تم میں سب سے زیادہ با عزت اللہ کے ہاں وہ ہے جو تم میں سب سے بڑھ کر متقی ہے۔ } یقینا اللہ سب کچھ جاننے والا ہرچیز سے باخبر ہے۔
49:14
۞قَالَتِ
کہا
ٱلۡأَعۡرَابُ
بدوؤں نے
ءَامَنَّا‌ۖ
ایمان لائے ہم
قُل
کہہ دیجیے
لَّمۡ
نہیں
تُؤۡمِنُواۡ
تم ایمان لائے
وَلَـٰكِن
بلکہ۔ لیکن
قُولُوٓاۡ
کہو
أَسۡلَمۡنَا
اسلام لائے ہم۔ فرمانبردار ہوئے
وَلَمَّا
حالانکہ نہیں
يَدۡخُلِ
داخل ہوا
ٱلۡإِيمَـٰنُ
ایمان
فِى
میں
قُلُوبِكُمۡ‌ۖ
تمہارے دلوں (میں)
وَإِن
اور اگر
تُطِيعُواۡ
تم اطاعت کرو گے
ٱللَّهَ
اللہ کی
وَرَسُولَهُۥ
اور اس کے رسول کی
لَا
نہ
يَلِتۡكُم
کبھی کرے گا وہ تمہارے ساتھ
مِّنۡ
سے
أَعۡمَـٰلِكُمۡ
تمہارے اعمال میں (سے)
شَيۡــًٔا‌ۚ
کچھ بھی
إِنَّ
بیشک
ٱللَّهَ
اللہ تعالیٰ
غَفُورٌ
غفور
رَّحِيمٌ
رحیم ہے
١٤
یہ بدو کہہ رہے ہیں کہ ہم ایمان لے آئے ہیں۔ (اے نبی ﷺ ان سے) کہہ دیجیے : تم ہرگز ایمان نہیں لائے ہو بلکہ تم یوں کہو کہ ہم مسلمان (اطاعت گزار) ہوگئے ہیں اور ایمان ابھی تمہارے دلوں میں داخل نہیں ہوا۔ لیکن اگر تم اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرتے رہو گے تو وہ تمہارے اعمال میں سے کوئی کمی نہیں کرے گا۔ } یقینا اللہ بہت بخشنے والا بہت مہربان ہے۔
49:15
إِنَّمَا
بیشک
ٱلۡمُؤۡمِنُونَ
مومن
ٱلَّذِينَ
وہ لوگ ہیں
ءَامَنُواۡ
جو ایمان لائے
بِٱللَّهِ
اللہ پر
وَرَسُولِهِۦ
اور اس کے رسول پر
ثُمَّ
پھر
لَمۡ
نہیں
يَرۡتَابُواۡ
وہ شک میں پڑے
وَجَـٰهَدُواۡ
اور انہوں نے جہاد کیا
بِأَمۡوٰلِهِمۡ
اپنے مالوں کے ساتھ
وَأَنفُسِهِمۡ
اور اپنی جانوں کے ساتھ
فِى
میں
سَبِيلِ
راستے (میں)
ٱللَّهِ‌ۚ
اللہ کے
أُوۡلَـٰٓئِكَ
یہی لوگ
هُمُ
وہ
ٱلصَّـٰدِقُونَ
سچے ہیں
١٥
مومن تو بس وہی ہیں جو ایمان لائے اللہ اور اس کے رسول ﷺ پر پھر شک میں ہرگز نہیں پڑے اور انہوں نے جہاد کیا اپنے مالوں اور اپنی جانوں کے ساتھ اللہ کی راہ میں۔ یہی لوگ ہیں جو (اپنے دعوائے ایمان میں) سچے ہیں۔
49:16
قُلۡ
کہہ دیجیے
أَتُعَلِّمُونَ
کیا تم سکھاتے ہو ۔ کیا تم علم دیتے ہو
ٱللَّهَ
اللہ کو
بِدِينِكُمۡ
اپنا دین۔ اپنے دین کے بارے میں
وَٱللَّهُ
حالانکہ اللہ
يَعۡلَمُ
جانتا ہے
مَا
جو کچھ
فِى
میں
ٱلسَّمَـٰوٰتِ
آسمانوں میں ہے
وَمَا
اور جو کچھ
فِى
میں
ٱلۡأَرۡضِ‌ۚ
زمین میں ہے
وَٱللَّهُ
اور اللہ
بِكُلِّ
ہر
شَىۡءٍ
چیز کے بارے میں
عَلِيمٌ
علم رکھنے والا ہے
١٦
(اے نبی ﷺ !) ان سے کہیے : کیا تم اللہ کو جتلانا چاہتے ہو اپنادین ؟ اور اللہ جانتا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے۔ } اللہ تو ہرچیز کا علم رکھنے والا ہے۔
49:17
يَمُنُّونَ
وہ احسان جتاتے ہیں
عَلَيۡكَ
آپ پر
أَنۡ
کہ
أَسۡلَمُواۡ‌ۖ
وہ اسلام لے آئے
قُل
کہہ دیجیے
لَّا
نہ
تَمُنُّواۡ
تم احسان رکھو
عَلَىَّ
مجھ پر
إِسۡلَـٰمَكُم‌ۖ
اپنے اسلام کا
بَلِ
بلکہ
ٱللَّهُ
اللہ تعالیٰ
يَمُنُّ
احسان کرتا ہے
عَلَيۡكُمۡ
تم پر
أَنۡ
کہ
هَدَٮٰكُمۡ
اس نے ہدایت دی تم کو
لِلۡإِيمَـٰنِ
ایمان کے لیے
إِن
اگر
كُنتُمۡ
ہو تم
صَـٰدِقِينَ
سچے
١٧
(اے نبی ﷺ !) یہ لوگ آپ پر احسان دھر رہے ہیں کہ وہ اسلام لے آئے ہیں ان سے کہیے کہ مجھ پر اپنے اسلام کا احسان نہ دھرو } بلکہ اللہ تم پر احسان دھرتا ہے کہ اس نے تمہیں ایمان کے راستے پر ڈال دیا ہے اگر تم سچے ہو۔
49:18
إِنَّ
بیشک
ٱللَّهَ
اللہ تعالیٰ
يَعۡلَمُ
جانتا ہے
غَيۡبَ
غیب
ٱلسَّمَـٰوٰتِ
آسمانوں کے
وَٱلۡأَرۡضِ‌ۚ
اور زمین کے
وَٱللَّهُ
اور اللہ
بَصِيرُۢ
دیکھنے والا ہے
بِمَا
ساتھ اس کے جو
تَعۡمَلُونَ
تم عمل کرتے ہو
١٨
یقینا اللہ جانتا ہے آسمانوں اور زمین کی چھپی ہوئی چیزیں۔ اور جو کچھ تم کر رہے ہو اللہ اسے بھی دیکھ رہا ہے۔