Back to Ruku Index

Ruku 247

1 Surahs7 Versesركوع 247
17:71
يَوۡمَ
جس دن
نَدۡعُواۡ
ہم پکاریں گے
كُلَّ
سب
أُنَاسِۭ
لوگوں کو
بِإِمَـٰمِهِمۡ‌ۖ
ساتھ ان کے لیڈر کے/ پیشوا کے
فَمَنۡ
تو جو کوئی
أُوتِىَ
دیا گیا
كِتَـٰبَهُۥ
کتاب اپنی
بِيَمِينِهِۦ
اپنے دائیں ہاتھ میں
فَأُوۡلَـٰٓئِكَ
تو یہی لوگ
يَقۡرَءُونَ
پڑھیں گے
كِتَـٰبَهُمۡ
کتاب اپنی
وَلَا
اور نہ
يُظۡلَمُونَ
وہ ظلم کئے جائیں گے
فَتِيلاً
دھاگے برابر
٧١
جس دن ہم بلائیں گے تمام انسانوں کو ان کے سرداروں کے ساتھ تو جس کو دیا جائے گا اس کا اعمال نامہ اس کے داہنے ہاتھ میں تو ایسے لوگ پڑھیں گے اپنے اعمال نامہ کو (خوشی کے ساتھ) اور ان پر ظلم نہ کیا جائے گا دھاگے کے برابر بھی
17:72
وَمَن
اور جو کوئی
كَانَ
ہوا
فِى
میں
هَـٰذِهِۦٓ
اس دنیا
أَعۡمَىٰ
اندھا
فَهُوَ
تو وہ
فِى
میں
ٱلۡأَخِرَةِ
آخرت میں
أَعۡمَىٰ
اندھا ہوگا
وَأَضَلُّ
اور سب سے زیادہ بھٹکا ہوا
سَبِيلاً
راستے کے اعتبار سے
٧٢
اور جو کوئی اس دنیا میں اندھا رہا وہ آخرت میں بھی اندھا ہوگا اور راہ سے بہت دور بھٹکا ہوا
17:73
وَإِن
اور اگر چہ
كَادُواۡ
قریب تھا
لَيَفۡتِنُونَكَ
کہ وہ دھوکہ دیں تجھ کو/ فتنے میں ڈالیں تجھ کو
عَنِ
اس
ٱلَّذِىٓ
چیز کے بارے میں
أَوۡحَيۡنَآ
ہم نے وحی
إِلَيۡكَ
آپ کی طرف
لِتَفۡتَرِىَ
تاکہ تم گھڑ سکو
عَلَيۡنَا
ہم پر
غَيۡرَهُۥ‌ۖ
اس کے علاوہ
وَإِذًا
اور تب البتہ
لَّٱتَّخَذُوكَ
وہ بنالیتے تجھ کو
خَلِيلاً
دوست
٧٣
اور (اے نبی !) یہ لوگ تو اس بات پر تلے ہوئے تھے کہ آپ کو فتنے میں ڈال کر اس چیز سے ہٹا دیں جو ہم نے آپ کی طرف وحی کی ہے تاکہ آپ اس کے علاوہ کوئی اور چیز گھڑ کر ہم سے منسوب کردیں اور اگر آپ ایسا کرتے تب تو یہ لوگ آپ کو اپنا گاڑھا دوست بنا لیتے
17:74
وَلَوۡلَآ
اور اگر نہ ہوتی یہ بات
أَن
کہ
ثَبَّتۡنَـٰكَ
ہم ثابت قدم رکھتے تجھ کو
لَقَدۡ
البتہ تحقیق
كِدتَّ
قریب تھا
تَرۡكَنُ
کہ تو جھک جاتا
إِلَيۡهِمۡ
ان کی طرف
شَيۡــًٔا
چیز
قَلِيلاً
تھوڑا سا/ تھوڑی سی
٧٤
اور اگر ہم آپ کو ثابت قدم نہ رکھتے تو عین ممکن تھا کہ آپ ان کی طرف کچھ نہ کچھ جھک ہی جاتے
17:75
إِذًا
تب
لَّأَذَقۡنَـٰكَ
البتہ ہم چکھاتے تجھ کو
ضِعۡفَ
دوگنا
ٱلۡحَيَوٰةِ
زندگی میں
وَضِعۡفَ
اور دوگنا
ٱلۡمَمَاتِ
موت میں
ثُمَّ
پھر
لَا
نہ
تَجِدُ
تم پاتے
لَكَ
اپنے لئے
عَلَيۡنَا
ہم پر/ ہمارے مقابلے پر
نَصِيرًا
کوئی مدد گار
٧٥
(اگر ایساہو جاتا) تب ہم آپ کو دگنی سزا دیتے زندگی میں اور دگنی سزا دیتے موت پر پھر نہ پاتے آپ اپنے لیے ہمارے مقابلے میں کوئی مددگار
17:76
وَإِن
اور بیشک
كَادُواۡ
قریب تھا
لَيَسۡتَفِزُّونَكَ
البتہ عاجز کردیں تجھ کو
مِنَ
سے
ٱلۡأَرۡضِ
زمین
لِيُخۡرِجُوكَ
تاکہ وہ نکال دیں تجھ کو
مِنۡهَا‌ۖ
اس سے
وَإِذًا
اور تب
لَّا
نہ
يَلۡبَثُونَ
وہ ٹھہرتے
خِلَـٰفَكَ
تیرے پیچھے
إِلَّا
مگر
قَلِيلاً
تھوڑا سا
٧٦
اور یہ تلے ہوئے ہیں کہ آپ کے قدم اکھاڑ دیں اس زمین سے تاکہ آپ کو یہاں سے نکال باہر کریں اور (اگر ایسا ہوا تو) تب وہ خود بھی نہیں ٹھہریں گے آپ کے بعد مگر تھوڑا عرصہ
17:77
سُنَّةَ
طریقہ ہے
مَن
جن کو
قَدۡ
تحقیق
أَرۡسَلۡنَا
بھیجا ہم نے
قَبۡلَكَ
تجھ سے پہلے
مِن
میں سے
رُّسُلِنَا‌ۖ
اپنے رسولوں
وَلَا
اور نہ
تَجِدُ
تو پائے گا
لِسُنَّتِنَا
ہمارے طریقے کو
تَحۡوِيلاً
بدلنے والا
٧٧
یہی (ہمارا) طریقہ رہا ان کے باب میں جنہیں ہم نے آپ سے پہلے بھیجا اپنے رسولوں میں سے اور آپ ہمارے طریقے میں کوئی تبدیلی نہیں پائیں گے