Back to Surahs

الصافات

As-Saffat

صف باندھنے والے182 Verses6 Hadithsmakkah

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

✦
37:1
وَٱلصَّـٰٓفَّـٰتِ
قسم ہے صفیں باندھنے والوں کی
صَفًّا
صف در صف/ قطار در قطار
١
قسم ہے ان (فرشتوں) کی جو قطار در قطار صفیں باندھے حاضر رہتے ہیں
37:2
فَٱلزّٰجِرٰتِ
پھر ڈانٹ دینے والوں کی
زَجۡرًا
سخت ڈانٹنا
٢
ھرقسم ہے ان کی جو ڈانٹنے والے ہیں۔
37:3
فَٱلتَّـٰلِيَـٰتِ
پھر تلاوت کرنے والوں کی
ذِكۡرًا
ذکر کو/ قرآن کو
٣
پھر قسم ہے ان کی جو تلاوت کرنے والے ہیں ذکر کی
37:4
إِنَّ
بیشک
إِلَـٰهَكُمۡ
الٰہ تمہارا
لَوٰحِدٌ
یقینا ایک ہی ہے
٤
یقینا تمہارا اِلٰہ ایک ہی ہے۔
37:5
رَّبُّ
جو رب ہے
ٱلسَّمَـٰوٰتِ
آسمانوں کا
وَٱلۡأَرۡضِ
اور زمین کا
وَمَا
اور جو
بَيۡنَهُمَا
ان دونوں کے درمیان ہے
وَرَبُّ
اور جو رب ہے
ٱلۡمَشَـٰرِقِ
مشرقوں کا
٥
جو مالک ہے آسمانوں اور زمین کا اور جو کچھ ان دونوں کے مابین ہے اور تمام مشرقوں کا
37:6
إِنَّا
بیشک ہم نے
زَيَّنَّا
خوب صورت بنایا ہم نے
ٱلسَّمَآءَ
آسمان
ٱلدُّنۡيَا
دنیا کو
بِزِينَةٍ
زینت دے کر/ زینت سے
ٱلۡكَوَاكِبِ
ستاروں سے/ کی
٦
ہم نے مزین کردیا ہے آسمانِ دنیا کو ستاروں کی زیبائش سے
37:7
وَحِفۡظًا
اور حفاظت کا ذریعہ
مِّن
سے
كُلِّ
ہر
شَيۡطَـٰنٍ
شیطان
مَّارِدٍ
جو سرکش ہے
٧
اور حفاظت کی خاطر ہر سرکش شیطان سے
37:8
لَّا
نہیں
يَسَّمَّعُونَ
وہ کان لگا کر سن سکتے
إِلَى
طرف
ٱلۡمَلَإِ
جماعت کے
ٱلۡأَعۡلَىٰ
بلندیوں والی
وَيُقۡذَفُونَ
اور وہ ہانکے جاتے ہیں/ پھینکے جاتے ہیں
مِن
سے
كُلِّ
ہر
جَانِبٍ
طرف (سے)
٨
وہ سن نہیں پاتے ملأ اعلیٰ کی باتیں ور ان کو مار پڑتی ہے ہر طرف سے
37:9
دُحُورًا‌ۖ
سخت ذلت کے ساتھ
وَلَهُمۡ
اور ان کے لئے
عَذَابٌ
عذاب ہے
وَاصِبٌ
مسلسل/ پیہم
٩
بھگانے کے لیے اور ان کے لیے (پھر) ایک دائمی عذاب ہے۔
37:10
إِلَّا
مگر
مَنۡ
جو کوئی
خَطِفَ
اچک لے جاتا ہے
ٱلۡخَطۡفَةَ
اچک لے جانا
فَأَتۡبَعَهُۥ
تو پیچھا کرتا ہے اس کا
شِهَابٌ
انگارہ/ شعلہ
ثَاقِبٌ
چمکتا
١٠
سوائے اس کے کہ جو کوئی اُچک لے کوئی چیز تو اس کا پیچھا کرتا ہے ایک چمکتا ہوا انگارہ
37:11
فَٱسۡتَفۡتِهِمۡ
پس پوچھ لیجئے ان سے
أَهُمۡ
کیا وہ
أَشَدُّ
زیادہ سخت ہیں
خَلۡقًا
پیدائش کے اعتبار سے
أَم
یا
مَّنۡ
جس
خَلَقۡنَآ‌ۚ
چیز کو پیدا کیا ہم نے
إِنَّا
بیشک ہم نے
خَلَقۡنَـٰهُم
پیدا کیا ان کو
مِّن
سے
طِينٍ
مٹی
لَّازِبِۭ
چپکتی/ لیس دار
١١
تو (اے نبی ﷺ !) ان سے پوچھئے کہ کیا ان کی تخلیق زیادہ مشکل ہے یا وہ کچھ جو ہم نے پیدا کیا ہے ان کو تو ہم نے پیدا کیا ہے ایک لیس دار گارے سے
37:12
بَلۡ
بلکہ
عَجِبۡتَ
تم حیران ہو/ تم تعجب کرتے ہو
وَيَسۡخَرُونَ
تو وہ مذاق اڑاتے ہیں
١٢
بلکہ (اے نبی ﷺ !) آپ تعجب کرتے ہیں اور یہ لوگ تمسخر کرتے ہیں !
37:13
وَإِذَا
اور جب
ذُكِّرُواۡ
وہ نصیحت کئے جاتے ہیں
لَا
نہیں
يَذۡكُرُونَ
نصیحت پکڑتے
١٣
اور جب انہیں نصیحت کی جاتی ہے تو وہ نصیحت حاصل نہیں کرتے۔
37:14
وَإِذَا
اور جب
رَأَوۡاۡ
وہ دیکھتے ہیں
ءَايَةً
کوئی نشانی
يَسۡتَسۡخِرُونَ
تو وہ مذاق اڑاتے ہیں
١٤
اور جب کوئی نشانی دیکھتے ہیں تو مذاق اڑاتے ہیں
37:15
وَقَالُوٓاۡ
اور کہتے ہیں
إِنۡ
نہیں
هَـٰذَآ
یہ
إِلَّا
مگر
سِحۡرٌ
ایک جادو
مُّبِينٌ
کھلم کھلا
١٥
اور کہتے ہیں کہ یہ تو کچھ نہیں مگر ایک کھلا جادو
37:16
أَءِذَا
کیا جب
مِتۡنَا
ہم مرجائیں گے
وَكُنَّا
اور ہم ہوجائیں گے
تُرَابًا
مٹی
وَعِظَـٰمًا
اور ہڈیاں
أَءِنَّا
کیا بیشک ہم
لَمَبۡعُوثُونَ
البتہ اٹھائے جائیں گے
١٦
(وہ کہتے ہیں) کیا جب ہم مرجائیں گے اور مٹی اور ہڈیاں ہوجائیں گے تو کیا ہمیں دوبارہ اٹھایا جائے گا ؟
37:17
أَوَءَابَآؤُنَا
کیا بھلا ہمارے آباؤ اجداد
ٱلۡأَوَّلُونَ
پہلے (بھی)
١٧
اور کیا پہلے زمانے کے ہمارے آباء و اَجداد کو بھی
37:18
قُلۡ
کہہ دیجئے
نَعَمۡ
ہاں
وَأَنتُمۡ
اور تم
دٰخِرُونَ
ذلیل و خوار ہونے والے ہو
١٨
ٓپ ﷺ کہیے : ہاں ! (تم اٹھائے بھی جائو گے) اور تم ذلیل بھی ہوگے
37:19
فَإِنَّمَا
تو بیشک
هِىَ
وہ
زَجۡرَةٌ
ڈانٹ ہوگی
وٰحِدَةٌ
ایک ہی
فَإِذَا
تو دفعتًہ
هُمۡ
وہ
يَنظُرُونَ
دیکھ رہے ہوں گے
١٩
بس وہ ایک زور کی ڈانٹ ہوگی تو جبھی وہ (زندہ ہو کر) دیکھنے لگیں گے۔
37:20
وَقَالُواۡ
اور وہ کہیں گے
يَـٰوَيۡلَنَا
ہائے افسوس ہم پر
هَـٰذَا
یہ ہے
يَوۡمُ
دن
ٱلدِّينِ
جزا کا
٢٠
اور وہ کہیں گے : ہائے ہماری شامت یہ تو بدلے کا دن ہے
37:21
هَـٰذَا
یہ ہے
يَوۡمُ
دن
ٱلۡفَصۡلِ
فیصلے کا
ٱلَّذِى
وہ جو
كُنتُم
تھے تم
بِهِۦ
اس کو
تُكَذِّبُونَ
تم جھٹلایا کرتے
٢١
(اُس وقت انہیں کہا جائے گا : ہاں) یہ وہی فیصلے کا دن ہے جس کو تم لوگ جھٹلایا کرتے تھے
37:22
۞ٱحۡشُرُواۡ
گھیر لاؤ
ٱلَّذِينَ
ان لوگوں کو
ظَلَمُواۡ
جنہوں نے ظلم کیا
وَأَزۡوٰجَهُمۡ
اور ان کی بیویوں کو/ ان کے ساتھیوں کو
وَمَا
اور ان کو،
كَانُواۡ
جن کی تھے وہ
يَعۡبُدُونَ
عبادت کرتے
٢٢
(پھر حکم دیا جائے گا) جمع کرو ان سب ظالموں کو اور ان کے ساتھیوں کو اور ان کو بھی جن کی یہ لوگ پوجا کیا کرتے تھے
37:23
مِن
دُونِ
سوا
ٱللَّهِ
اللہ کے
فَٱهۡدُوهُمۡ
پس راہ دکھاؤ ان کو
إِلَىٰ
طرف
صِرٰطِ
جانے والے راستے کی
ٱلۡجَحِيمِ
جہنم کی
٢٣
اللہ کے سوا پھر ان سب کو جہنم کا راستہ دکھائو !
37:24
وَقِفُوهُمۡ‌ۖ
اور روکو ان کو
إِنَّهُم
بیشک وہ
مَّسۡــُٔولُونَ
سوال کئے جانے والے ہیں
٢٤
اور انہیں ذرا روکو ! ابھی ان سے کچھ پوچھا جائے گا۔
37:25
مَا
کیا ہے
لَكُمۡ
تم کو
لَا
نہیں
تَنَاصَرُونَ
تم ایک دوسرے کی مدد کرتے ہو
٢٥
یہ تمہیں کیا ہوگیا ہے تم ایک دوسرے کی مدد کیوں نہیں کر رہے ہو ؟
37:26
بَلۡ
بلکہ
هُمُ
وہ
ٱلۡيَوۡمَ
آج کے دن
مُسۡتَسۡلِمُونَ
فرمان بردار ہیں/ہتھیار پھینک چکے ہیں/ ذلیل ہوچکے ہیں
٢٦
بلکہ آج تو یہ بہت فرمانبردار بنے ہوئے ہیں !
37:27
وَأَقۡبَلَ
اور متوجہ ہوں گے
بَعۡضُهُمۡ
ان میں سے بعض
عَلَىٰ
پر
بَعۡضٍ
بعض
يَتَسَآءَلُونَ
ایک دوسرے سے سوال کرتے ہوں گے
٢٧
اور پھر وہ ایک دوسرے کی طرف رخ کرکے پوچھنے لگیں گے
37:28
قَالُوٓاۡ
کہیں گے
إِنَّكُمۡ
بیشک تم
كُنتُمۡ
تھے تم
تَأۡتُونَنَا
آتے تم ہمارے پاس
عَنِ
سے
ٱلۡيَمِينِ
دائیں جانب
٢٨
کہیں گے کہ تم ہی تو آیا کرتے تھے ہمارے پاس بڑے دبدبے کے ساتھ !
37:29
قَالُواۡ
کہیں گے
بَل
بلکہ
لَّمۡ
نہ
تَكُونُواۡ
تھے تم
مُؤۡمِنِينَ
ایمان لانے والے
٢٩
وہ کہیں گے (کہ نہیں !) بلکہ تم لوگ خود ہی ایمان لانے والے نہیں تھے
37:30
وَمَا
اور نہ
كَانَ
تھا
لَنَا
ہمارے لئے
عَلَيۡكُم
تم پر
مِّن
کوئی
سُلۡطَـٰنِۭ‌ۖ
زور
بَلۡ
بلکہ
كُنتُمۡ
تھے تم
قَوۡمًا
قوم
طَـٰغِينَ
ایک سرکش
٣٠
اور ہمیں تم پر کوئی اختیار تو تھا نہیں بلکہ تم خود ہی حد سے بڑھ جانے والے لوگ تھے
37:31
فَحَقَّ
تو سچی ہوگئی
عَلَيۡنَا
ہم پر
قَوۡلُ
بات
رَبِّنَآ‌ۖ
ہمارے رب کی
إِنَّا
بیشک ہم
لَذَآئِقُونَ
البتہ چکھنے والے ہیں
٣١
تو اب ثابت ہوگیا ہے ہم پر ہمارے رب کا قول اب تو ہمیں (عذاب کا) مزہ چکھنا ہی ہوگا
37:32
فَأَغۡوَيۡنَـٰكُمۡ
تو بہکایا ہم نے تم کو
إِنَّا
بیشک ہم
كُنَّا
تھے ہم ہی
غَـٰوِينَ
بہکے ہوئے
٣٢
تو ہم نے تم لوگوں کو گمراہ کیا ہم خود بھی تو گمراہ تھے
37:33
فَإِنَّهُمۡ
تو بیشک وہ
يَوۡمَئِذٍ
اس دن
فِى
میں
ٱلۡعَذَابِ
عذاب
مُشۡتَرِكُونَ
مشترک ہوں گے
٣٣
تو اس دن وہ سب کے سب عذاب میں شریک ہوں گے
37:34
إِنَّا
بیشک ہم
كَذٰلِكَ
اسی طرح
نَفۡعَلُ
ہم کریں گے
بِٱلۡمُجۡرِمِينَ
گناه گاروں کے ساتھ
٣٤
یقینا ہم مجرموں کے ساتھ ایسے ہی کیا کرتے ہیں
37:35
إِنَّهُمۡ
بیشک وہ
كَانُوٓاۡ
تھے وہ
إِذَا
جب
قِيلَ
کہا جاتا
لَهُمۡ
ان سے
لَآ
نہیں
إِلَـٰهَ
کوئی الٰہ برحق
إِلَّا
سوا
ٱللَّهُ
اللہ کے
يَسۡتَكۡبِرُونَ
وہ تکبر کرتے تھے
٣٥
ان کا معاملہ یہ تھا کہ جب ان سے کہا جاتا تھا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں تو وہ استکبار کرتے تھے
37:36
وَيَقُولُونَ
اور وہ کہتے
أَئِنَّا
کیا بیشک ہم
لَتَارِكُوٓاۡ
البتہ چھوڑنے والے ہیں
ءَالِهَتِنَا
اپنے معبودوں کو
لِشَاعِرٍ
کے لئے شاعر
مَّجۡنُونِۭ
مجنوں
٣٦
اور کہا کرتے تھے کہ کیا ہم اپنے معبودوں کو ایک مجنون شاعر کی خاطر چھوڑ دیں
37:37
بَلۡ
بلکہ
جَآءَ
وہ لایا
بِٱلۡحَقِّ
حق کو
وَصَدَّقَ
اور اس نے تصدیق کی
ٱلۡمُرۡسَلِينَ
رسولوں کی
٣٧
بلکہ وہ تو حق لے کر آئے اور انہوں ﷺ نے تصدیق کی تمام رسولوں ؑ کی !
37:38
إِنَّكُمۡ
بیشک تم
لَذَآئِقُواۡ
البتہ چکھنے والے ہو
ٱلۡعَذَابِ
عذاب کو
ٱلۡأَلِيمِ
درد ناک
٣٨
اب تمہیں یقینا دردناک عذاب کا مزہ چکھنا ہوگا
37:39
وَمَا
اور نہیں
تُجۡزَوۡنَ
تم بدلہ دیئے جاؤ گے
إِلَّا
مگر
مَا
جو
كُنتُمۡ
تھے تم
تَعۡمَلُونَ
تم عمل کرتے
٣٩
اور تمہیں بدلہ نہیں مل رہا مگر اسی کا جو کچھ تم کرتے رہے تھے۔
37:40
إِلَّا
مگر/سوائے
عِبَادَ
بندوں کے
ٱللَّهِ
اللہ کے
ٱلۡمُخۡلَصِينَ
جو چنے ہوئے ہیں
٤٠
سوائے اللہ کے مخلص بندوں کے
37:41
أُوۡلَـٰٓئِكَ
یہی لوگ
لَهُمۡ
ان کے لئے
رِزۡقٌ
رزق ہے
مَّعۡلُومٌ
معلوم
٤١
یہی وہ لوگ ہیں جن کے لیے طے شدہ رزق ہے۔
37:42
فَوٰكِهُ‌ۖ
پھل ہیں
وَهُم
اور وہ
مُّكۡرَمُونَ
عزت سے رکھے جائیں گے
٤٢
(یعنی) میوے اور ان کا اکرام کیا جائے گا۔
37:43
فِى
میں
جَنَّـٰتِ
باغات
ٱلنَّعِيمِ
نعمتوں کے
٤٣
نعمتوں والے باغات میں
37:44
عَلَىٰ
پر،
سُرُرٍ
تختوں
مُّتَقَـٰبِلِينَ
آمنے سامنے بیٹھنے والے
٤٤
وہ تختوں کے اوپر بیٹھے ہوں گے آمنے سامنے
37:45
يُطَافُ
پھرائے جائیں گے
عَلَيۡهِم
ان پر
بِكَأۡسٍ
ساغر
مِّن
سے
مَّعِينِۭ
شراب کے چشموں
٤٥
گردش کر رہے ہوں گے ان پر ُ (خدام) ّنفیس شراب کے پیالوں کے ساتھ
37:46
بَيۡضَآءَ
سفید/ چکمتی ہوئی (شراب)
لَذَّةٍ
لذت کا
لِّلشَّـٰرِبِينَ
سبب پینے والوں کے لئے
٤٦
بالکل سفید انتہائی لذیذ پینے والوں کے لیے
37:47
لَا
نہ ہوگی
فِيهَا
اس میں
غَوۡلٌ
سر درد/ خرابی
وَلَا
اور نہ
هُمۡ
وہ
عَنۡهَا
اس سے
يُنزَفُونَ
عقل زائل کئے جائیں گے
٤٧
اس میں نہ تو سرگرانی (کی کیفیت) ہوگی اور نہ ہی وہ اس سے بہکیں گے۔
37:48
وَعِندَهُمۡ
اور ان کے پاس ہوں گی
قَـٰصِرٰتُ
نیچی رکھنے والیاں
ٱلطَّرۡفِ
خوب صورت آنکھوں والیاں (ہوں گی)
عِينٌ
نگاہوں کو،
٤٨
اور ان کے پاس ہوں گی نیچی نگاہوں والی بڑی بڑی آنکھوں والی (بیویاں)
37:49
كَأَنَّهُنَّ
گویا کہ وہ
بَيۡضٌ
انڈے ہیں
مَّكۡنُونٌ
چھپا کر رکھے گئے
٤٩
گویا وہ انڈے ہوں چھپا کر رکھے گئے
37:50
فَأَقۡبَلَ
تو متوجہ ہوگا
بَعۡضُهُمۡ
ان میں سے بعض
عَلَىٰ
پر
بَعۡضٍ
بعض
يَتَسَآءَلُونَ
ایک دوسرے سے سوال کرتے ہوئے
٥٠
پھر وہ ایک دوسرے کی طرف رخ کر کے سوال کریں گے
37:51
قَالَ
کہے گا
قَآئِلٌ
کہنے والا
مِّنۡهُمۡ
ان میں سے
إِنِّى
بیشک میں
كَانَ
تھا
لِى
میرا
قَرِينٌ
ایک ساتھی/ہم نشین/دوست
٥١
ان میں سے ایک کہنے والا کہے گا کہ میرا ایک ساتھی ہوا کرتا تھا
37:52
يَقُولُ
وہ کہا کرتا تھا
أَءِنَّكَ
کیا بیشک تم
لَمِنَ
البتہ میں سے ہو
ٱلۡمُصَدِّقِينَ
تصدیق کرنے والوں
٥٢
وہ کہا کرتا تھا کہ کیا تم بھی تصدیق کرنے والوں میں سے ہو ؟
37:53
أَءِذَا
کیا جب
مِتۡنَا
ہم مرجائیں گے
وَكُنَّا
اور ہوجائیں گے
تُرَابًا
مٹی
وَعِظَـٰمًا
اور ہڈیاں
أَءِنَّا
کیا بیشک ہم
لَمَدِينُونَ
البتہ جزا دئیے جانے والے ہیں
٥٣
کیا جب ہم مرجائیں گے اور مٹی اور ہڈیاں بن کر رہ جائیں گے تو کیا ہمیں (زندہ کر کے) بدلہ دیا جائے گا ؟
37:54
قَالَ
کہا
هَلۡ
کیا
أَنتُم
تم
مُّطَّلِعُونَ
جھانکنا چاہتے ہو/جاننا چاہتے ہو/اطلاع پانے والے ہو/مطلع ہونے والے ہو
٥٤
(کوئی کہنے والا) کہے گا کہ کیا اب تم اسے جھانک کر دیکھنا چاہو گے ؟
37:55
فَٱطَّلَعَ
تو وہ جھانکے گا
فَرَءَاهُ
تو دیکھے گا اس کو
فِى
میں
سَوَآءِ
بیچ
ٱلۡجَحِيمِ
جہنم کے
٥٥
تو وہ جھانکے گا اور اسے دیکھے گا دوزخ کے عین درمیان میں۔
37:56
قَالَ
بولے گا/کہے گا
تَٱللَّهِ
قسم اللہ کی
إِن
بیشک
كِدتَّ
قریب تھا
لَتُرۡدِينِ
البتہ تو ہلاکت میں ڈالتا مجھ کو/تباہ کردیتا مجھ کو
٥٦
وہ پکار اٹھے گا : اللہ کی قسم تم تو قریب تھے کہ مجھے بھی برباد کردیتے !
37:57
وَلَوۡلَا
اگر نہ ہوتی
نِعۡمَةُ
نعمت
رَبِّى
میرے رب کی
لَكُنتُ
البتہ میں ہوتا
مِنَ
سے
ٱلۡمُحۡضَرِينَ
حاضر کیے جانے والوں میں (سے)
٥٧
اور اگر میرے رب کی نعمت مجھ پر نہ ہوتی تو میں بھی لازماً پکڑے گئے لوگوں میں سے ہوتا
37:58
أَفَمَا
کیا بھلا نہیں
نَحۡنُ
ہم ہیں
بِمَيِّتِينَ
مرنے والے
٥٨
تو کیا اب ہمیں مرنا تو نہیں !
37:59
إِلَّا
مگر
مَوۡتَتَنَا
ہماری موت
ٱلۡأُولَىٰ
جو پہلے آچکی
وَمَا
اور نہیں
نَحۡنُ
ہم
بِمُعَذَّبِينَ
عذاب دئیے جانے والے
٥٩
سوائے ہماری اس پہلی موت کے اور اب ہمیں کوئی عذاب بھی نہیں دیا جائے گا
37:60
إِنَّ
بیشک
هَـٰذَا
یہ
لَهُوَ
البتہ وہی
ٱلۡفَوۡزُ
کامیابی ہے
ٱلۡعَظِيمُ
بہت بڑی
٦٠
یقینا یہی بہت بڑی کامیابی ہے
37:61
لِمِثۡلِ
کے لئے (ایسی کامیابی کے لیے)
هَـٰذَا
اس جیسی
فَلۡيَعۡمَلِ
پس چاہیے کہ عمل کریں
ٱلۡعَـٰمِلُونَ
عمل کرنے والے
٦١
یسی ہی چیز کے لیے عمل کرنا چاہیے عمل کرنے والوں کو !
37:62
أَذٰلِكَ
کیا یہ
خَيۡرٌ
بہتر ہے
نُّزُلاً
ازروئے مہمانی کے
أَمۡ
یا
شَجَرَةُ
درخت
ٱلزَّقُّومِ
زقوم کا
٦٢
بھلا مہمانی کے طور پر یہ بہتر ہے یا زقوم کا درخت ؟
37:63
إِنَّا
بیشک ہم نے
جَعَلۡنَـٰهَا
بنایا ہم نے اس کو
فِتۡنَةً
ایک فتنہ /آزمائش
لِّلظَّـٰلِمِينَ
ظالموں کے لیے
٦٣
ہم نے اس (درخت) کو فتنہ بنا دیا ہے ظالموں کے لیے۔
37:64
إِنَّهَا
بیشک وہ
شَجَرَةٌ
ایک درخت ہے
تَخۡرُجُ
جو نکلتا ہے
فِىٓ
سے
أَصۡلِ
جڑ
ٱلۡجَحِيمِ
جہنم کی
٦٤
وہ ایک درخت ہے جو جہنم کی تہہ میں سے نکلے گا۔
37:65
طَلۡعُهَا
خوشے اس کے
كَأَنَّهُۥ
گویا کہ وہ
رُءُوسُ
سر ہیں
ٱلشَّيَـٰطِينِ
شیطانوں کے
٦٥
اس کے خوشے ایسے ہوں گے جیسے شیاطین کے سر۔
37:66
فَإِنَّهُمۡ
پس بیشک وہ
لَأَكِلُونَ
البتہ کھانے والے ہیں
مِنۡهَا
اس سے
فَمَالِــُٔونَ
پھر بھرنے والے ہیں
مِنۡهَا
اس سے
ٱلۡبُطُونَ
پیٹوں کو
٦٦
پھر وہ اس میں سے کھائیں گے اور اسی سے اپنے پیٹوں کو بھریں گے
37:67
ثُمَّ
پھر
إِنَّ
بیشک
لَهُمۡ
ان کے لیے
عَلَيۡهَا
اس کے اوپر/اس کے بعد
لَشَوۡبًا
البتہ ملاوٹ ہوگی/ملونی ہوگی
مِّنۡ
سے
حَمِيمٍ
کھولتے پانی
٦٧
پھر اس کے اوپر ان کے لیے گرم پانی کا آمیزہ ہوگا
37:68
ثُمَّ
پھر
إِنَّ
بیشک
مَرۡجِعَهُمۡ
ان کا لوٹنا/ان کی واپسی
لَإِلَى
البتہ طرف
ٱلۡجَحِيمِ
جہنم کے ہوگی
٦٨
پھر ان کا لوٹ کر آنا ہے جہنم کی طرف۔
37:69
إِنَّهُمۡ
بیشک انہوں نے
أَلۡفَوۡاۡ
پایا
ءَابَآءَهُمۡ
اپنے آباؤ اجداد کو
ضَآلِّينَ
بھٹکا ہوا
٦٩
یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے آباء و اَجداد کو گمراہ پایا
37:70
فَهُمۡ
تو وہ
عَلَىٰٓ
اوپر
ءَاثَـٰرِهِمۡ
ان کے نقش قدم کے
يُهۡرَعُونَ
دوڑے چلے جاتے تھے
٧٠
تو وہ ان ہی کے نقوش قدم پر دوڑے چلے جا رہے ہیں
37:71
وَلَقَدۡ
اور البتہ تحقیق
ضَلَّ
بھٹک گئے
قَبۡلَهُمۡ
ان سے قبل
أَكۡثَرُ
بہت سے
ٱلۡأَوَّلِينَ
پہلوں میں سے
٧١
اور ان سے پہلے لوگوں کی بھی اکثریت گمراہ تھی
37:72
وَلَقَدۡ
اور البتہ تحقیق
أَرۡسَلۡنَا
بھیجا ہم نے
فِيهِم
ان میں
مُّنذِرِينَ
ڈرانے والوں کو
٧٢
اور ہم نے ان میں اپنے خبردار کرنے والے بھیجے تھے
37:73
فَٱنظُرۡ
تو دیکھ
كَيۡفَ
کس طرح
كَانَ
ہوا
عَـٰقِبَةُ
انجام
ٱلۡمُنذَرِينَ
ڈرائے جانے والوں کا
٧٣
تو دیکھ لو ! کیسا انجام ہوا ان لوگوں کا جنہیں خبردار کردیا گیا تھا
37:74
إِلَّا
سوائے
عِبَادَ
بندوں کے
ٱللَّهِ
اللہ کے
ٱلۡمُخۡلَصِينَ
جو چنے ہوئے ہیں
٧٤
سوائے اللہ کے خاص بندوں کے
37:75
وَلَقَدۡ
اور البتہ تحقیق
نَادَٮٰنَا
پکارا ہم کو
نُوحٌ
نوح نے
فَلَنِعۡمَ
پس البتہ کتنے اچھے ہیں
ٱلۡمُجِيبُونَ
جواب دینے والوں میں
٧٥
اور ہمیں پکارا تھا نوح ؑ نے تو ہم کیا ہی اچھے دعا قبول کرنے والے ہیں !
37:76
وَنَجَّيۡنَـٰهُ
اور نجات دی ہم نے اس کو
وَأَهۡلَهُۥ
اور اس کے گھر والوں کو
مِنَ
سے
ٱلۡكَرۡبِ
کرب
ٱلۡعَظِيمِ
عظیم
٧٦
اور ہم نے نجات دی اس کو اور اس کے گھر والوں کو کرب عظیم سے
37:77
وَجَعَلۡنَا
اور رکھا ہم نے
ذُرِّيَّتَهُۥ
اس کی نسل کو
هُمُ
وہی
ٱلۡبَاقِينَ
باقی رہنے والی
٧٧
اور ہم نے اس کی اولاد کو ہی باقی رہنے والابنایا۔
37:78
وَتَرَكۡنَا
اور چھوڑ دیا ہم نے
عَلَيۡهِ
اس پر
فِى
میں
ٱلۡأَخِرِينَ
بعد والوں
٧٨
اور ہم نے اسی (کے طریقے) پر بعد میں آنے والوں میں سے بھی (کچھ لوگوں کو) چھوڑا۔
37:79
سَلَـٰمٌ
سلام ہے
عَلَىٰ
پر
نُوحٍ
نوح
فِى
میں
ٱلۡعَـٰلَمِينَ
جہان والوں
٧٩
سلام ہو نوح ؑ پر تمام جہانوں میں !
37:80
إِنَّا
بیشک ہم
كَذٰلِكَ
اس طرح
نَجۡزِى
ہم جزا دیتے ہیں
ٱلۡمُحۡسِنِينَ
احسان کرنے والوں کو
٨٠
یقینا ہم اسی طرح بدلہ دیا کرتے ہیں محسنین کو۔
37:81
إِنَّهُۥ
بیشک وہ
مِنۡ
میں سے تھا
عِبَادِنَا
ہمارے بندوں
ٱلۡمُؤۡمِنِينَ
مومن
٨١
یقینا وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھا۔
37:82
ثُمَّ
پھر
أَغۡرَقۡنَا
غرق کیا ہم نے
ٱلۡأَخَرِينَ
دوسروں کو
٨٢
پھر ہم نے غرق کردیا باقی سب کو۔
37:83
۞وَإِنَّ
اور بیشک
مِن
میں سے
شِيعَتِهِۦ
اس کے گروہ
لَإِبۡرٰهِيمَ
البتہ ابراہیم تھے
٨٣
ور اسی کی جماعت میں سے ابراہیم ؑ بھی تھا
37:84
إِذۡ
جب وہ
جَآءَ
آئے
رَبَّهُۥ
اپنے رب کے پاس
بِقَلۡبٍ
دل کے ساتھ
سَلِيمٍ
سلامت
٨٤
جب وہ اپنے رب کی طرف متوجہ ہوا قلب ِسلیم کے ساتھ
37:85
إِذۡ
جب
قَالَ
کہا اس نے
لِأَبِيهِ
اپنے باپ سے
وَقَوۡمِهِۦ
اور اپنی قوم سے
مَاذَا
کس کی
تَعۡبُدُونَ
تم عبادت کرتے ہو
٨٥
جب کہ اس نے اپنے والد اور اپنی قوم سے کہا کہ تم لوگ کن چیزوں کو پوجتے ہو !
37:86
أَئِفۡكًا
کیا گھڑے ہوئے
ءَالِهَةً
معبودوں کو
دُونَ
سوا
ٱللَّهِ
اللہ کے
تُرِيدُونَ
تم چاہتے ہو
٨٦
کیا تم لوگ اللہ کے سوا خود ساختہ معبودوں کو چاہتے ہو !
37:87
فَمَا
تو کیا
ظَنُّكُم
گمان تمہارا
بِرَبِّ
کے ساتھ رب
ٱلۡعَـٰلَمِينَ
العالمین
٨٧
تو تمہارا کیا گمان ہے ربّ العالمین کے بارے میں ؟
37:88
فَنَظَرَ
تو اس نے دیکھا
نَظۡرَةً
ایک بار دیکھنا
فِى
طرف
ٱلنُّجُومِ
ستاروں کی
٨٨
پس اس نے ایک نظر ستاروں پر ڈالی۔
37:89
فَقَالَ
تو کہا
إِنِّى
بیشک میں
سَقِيمٌ
بیمار ہوں
٨٩
پھر کہا کہ میں تو بیمار ہوں۔
37:90
فَتَوَلَّوۡاۡ
تو وہ چلے گئے
عَنۡهُ
اس سے
مُدۡبِرِينَ
پیٹھ پھیرتے ہوئے
٩٠
تو وہ اس سے ِپھرگئے پیٹھ پھیرتے ہوئے۔
37:91
فَرَاغَ
تو وہ چپکے سے گیا
إِلَىٰٓ
طرف
ءَالِهَتِهِمۡ
ان کے الٰہوں کے
فَقَالَ
پھر کہا
أَلَا
کیا تم
تَأۡكُلُونَ
کھاتے نہیں ہو
٩١
پھر وہ چپکے سے ان کے معبودوں میں جا گھسا اور کہنے لگا کہ تم کھاتے کیوں نہیں ؟
37:92
مَا
کیا ہے
لَكُمۡ
تم کو
لَا
نہیں
تَنطِقُونَ
تم بولتے ہو
٩٢
تمہیں کیا ہوگیا ہے تم بولتے بھی نہیں ہو !
37:93
فَرَاغَ
پھر پلٹا
عَلَيۡهِمۡ
ان پر
ضَرۡبَۢا
ضرب لگاتے ہوئے
بِٱلۡيَمِينِ
دائیں ہاتھ سے
٩٣
پھر وہ پل پڑا ان پر ضرب لگاتا ہوا داہنے ہاتھ سے۔
37:94
فَأَقۡبَلُوٓاۡ
تو وہ متوجہ ہوئے
إِلَيۡهِ
اس کی طرف
يَزِفُّونَ
دوڑتے ہوئے
٩٤
تو وہ اس کی طرف آئے دوڑتے ہوئے۔
37:95
قَالَ
کہا،
أَتَعۡبُدُونَ
کیا تم عبادت کرتے ہو
مَا
ان کی
تَنۡحِتُونَ
جن کو تم تراشتے ہو
٩٥
اس نے کہا : کیا تم انہیں پوجتے ہو جنہیں تم خود تراشتے ہو !
37:96
وَٱللَّهُ
اور اللہ نے
خَلَقَكُمۡ
پیدا کیا تم کو
وَمَا
اور اسے
تَعۡمَلُونَ
جو تم بناتے ہو/ کرتے ہو
٩٦
جبکہ اللہ نے پیدا کیا ہے تمہیں بھی اور جو کچھ تم بناتے ہو (اس کو بھی)
37:97
قَالُواۡ
انہوں نے کہا،
ٱبۡنُواۡ
بناؤ
لَهُۥ
اس کے لئے
بُنۡيَـٰنًا
ایک عمارت
فَأَلۡقُوهُ
پھر ڈالو اس کو
فِى
میں
ٱلۡجَحِيمِ
دہکتی آگ
٩٧
انہوں نے کہا کہ اس کے لیے ایک عمارت بنائو پھر اس کو شعلے مارتی ہوئی آگ میں جھونک دو۔
37:98
فَأَرَادُواۡ
تو انہوں نے ارادہ کیا
بِهِۦ
اس کے ساتھ
كَيۡدًا
چال چلنے کا
فَجَعَلۡنَـٰهُمُ
تو کردیا ہم نے ان کو
ٱلۡأَسۡفَلِينَ
سب سے نچلا
٩٨
تو اس طرح انہوں نے اس کے ساتھ ایک دائو آزمایا لیکن ہم نے ان کو ہی نیچا دکھادیا۔
37:99
وَقَالَ
اور اس نے کہا
إِنِّى
بیشک میں
ذَاهِبٌ
جانے والا ہوں
إِلَىٰ
طرف
رَبِّى
اپنے رب کی
سَيَهۡدِينِ
عنقریب وہ رہنمائی کرے گا میری
٩٩
اور اب اس نے کہا کہ میں اپنے رب کی طرف جانے والا ہوں وہ ضرور میری راہنمائی کرے گا۔
37:100
رَبِّ
اے میرے رب
هَبۡ
عطا کر
لِى
مجھ کو
مِنَ
سے
ٱلصَّـٰلِحِينَ
صالحین میں (سے)
١٠٠
(آپ ؑ نے دعا کی :) پروردگار ! مجھے ایک صالح بیٹا عطا فرما۔
37:101
فَبَشَّرۡنَـٰهُ
تو خوش خبری دی ہم نے اس کو
بِغُلَـٰمٍ
لڑکے کی
حَلِيمٍ
بردبار
١٠١
تو ہم نے اسے بشارت دی ایک حلیم الطبع لڑکے کی۔
37:102
فَلَمَّا
پھر جب
بَلَغَ
وہ پہنچا
مَعَهُ
اس کے ساتھ
ٱلسَّعۡىَ
دوڑ دھوپ کو/ بلوغت کی عمر کو
قَالَ
کہا
يَـٰبُنَىَّ
اے میرے بچے
إِنِّىٓ
بیشک میں نے
أَرَىٰ
دیکھا ہے
فِى
میں
ٱلۡمَنَامِ
خواب
أَنِّىٓ
کہ میں
أَذۡبَحُكَ
میں ذبح کررہا ہوں تجھ کو
فَٱنظُرۡ
تو دیکھ
مَاذَا
کیا کچھ
تَرَىٰ‌ۚ
تو دیکھتا ہے/کیا تیرا خیال ہے/تیری کیا رائے ہے
قَالَ
کہا
يَـٰٓأَبَتِ
اے ابا جان
ٱفۡعَلۡ
کیجئے
مَا
جو
تُؤۡمَرُ‌ۖ
آپ حکم دیئے گئے ہیں
سَتَجِدُنِىٓ
عنقریب آپ پائیں گے مجھ کو
إِن
اگر
شَآءَ
چاہا
ٱللَّهُ
اللہ نے
مِنَ
میں سے
ٱلصَّـٰبِرِينَ
صبر کرنے والوں
١٠٢
پھر جب وہ پہنچا اس کے ساتھ بھاگ دوڑ کرنے کی عمر کو اس نے کہا : اے میرے بیٹے ! میں دیکھ رہا ہوں خواب میں کہ میں تمہیں ذبح کر رہا ہوں تو دیکھو ! تمہاری کیا رائے ہے ؟ اُس نے کہا : ابا جان ! آپ کر گزرئیے جس کا آپ کو حکم ہو رہا ہے۔ اللہ نے چاہا تو آپ مجھے صبر کرنے والوں میں پائیں گے۔
37:103
فَلَمَّآ
پھر جب
أَسۡلَمَا
وہ دونوں مطیع ہوگئے
وَتَلَّهُۥ
اور گرادیا اس کو
لِلۡجَبِينِ
پیشانی کے بل
١٠٣
پھر جب دونوں نے فرمانبرداری کی روش اختیار کرلی اور ابراہیم نے اس کو پیشانی کے َبل لٹا دیا۔
37:104
وَنَـٰدَيۡنَـٰهُ
اور پکارا ہم نے اس کو
أَن
کہ
يَـٰٓإِبۡرٰهِيمُ
اے ابراہیم
١٠٤
اور ہم نے اسے پکارا کہ اے ابراہیم ؑ !
37:105
قَدۡ
تحقیق
صَدَّقۡتَ
تو نے سچ کر دکھایا
ٱلرُّءۡيَآ‌ۚ
خواب کو
إِنَّا
بیشک ہم
كَذٰلِكَ
اسی طرح
نَجۡزِى
ہم جزا دیتے ہیں
ٱلۡمُحۡسِنِينَ
احسان کرنے والوں کو
١٠٥
تم نے خواب سچ کر دکھایا یقینا ہم اسی طرح بدلہ دیتے ہیں محسنین کو
37:106
إِنَّ
بیشک
هَـٰذَا
یہ
لَهُوَ
البتہ وہ
ٱلۡبَلَـٰٓؤُاۡ
آزمائش تھی
ٱلۡمُبِينُ
کھلی
١٠٦
یقینا یہ بہت بڑی آزمائش تھی۔
37:107
وَفَدَيۡنَـٰهُ
اور چھڑا لیا ہم نے اس کو
بِذِبۡحٍ
ساتھ ایک قربانی کے
عَظِيمٍ
بڑی
١٠٧
اور ہم نے ایک ذبح عظیم اس کا فدیہ دیا
37:108
وَتَرَكۡنَا
اور چھوڑ دیا ہم نے
عَلَيۡهِ
اس پر
فِى
میں
ٱلۡأَخِرِينَ
بعد والوں
١٠٨
اور اسی (کے طریقے) پر ہم نے باقی رکھا بعد میں آنے والوں میں سے بھی (کچھ لوگوں کو)
37:109
سَلَـٰمٌ
سلام ہے
عَلَىٰٓ
اوپر
إِبۡرٰهِيمَ
ابراہیم کے
١٠٩
سلام ہو ابراہیم ؑ پر
37:110
كَذٰلِكَ
اسی طرح
نَجۡزِى
ہم بدلہ دیتے ہیں
ٱلۡمُحۡسِنِينَ
احسان کرنے والوں کو
١١٠
اسی طرح ہم بدلہ دیتے ہیں محسنین کو
37:111
إِنَّهُۥ
بیشک وہ
مِنۡ
سے
عِبَادِنَا
ہمارے بندوں میں سے تھا
ٱلۡمُؤۡمِنِينَ
مومن
١١١
یقینا وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھا
37:112
وَبَشَّرۡنَـٰهُ
اور خوش خبری دی ہم نے اس کو
بِإِسۡحَـٰقَ
ساتھ اسحاق کے
نَبِيًّا
ایک نبی تھے
مِّنَ
سے
ٱلصَّـٰلِحِينَ
نیکو کاروں میں سے
١١٢
اور ہم نے اسے بشارت دی اسحاق ؑ کی ایک نبی صالحین میں سے
37:113
وَبَـٰرَكۡنَا
اور برکت ڈالی ہم نے
عَلَيۡهِ
اس پر
وَعَلَىٰٓ
اور پر
إِسۡحَـٰقَ‌ۚ
اسحاق
وَمِن
اور، سے
ذُرِّيَّتِهِمَا
اور ان دونوں کی اولاد میں (سے)
مُحۡسِنٌ
کوئی محسن ہے
وَظَالِمٌ
اور کوئی ظالم ہے
لِّنَفۡسِهِۦ
اپنے نفس کے لئے
مُبِينٌ
کھلم کھلا
١١٣
ور ہم نے برکت نازل کی اس پر بھی اور اسحاق ؑ پر بھی۔ اور ان دونوں کی اولاد میں سے نیکوکار بھی تھے اور اپنی جانوں پر صریح ظلم کرنے والے بھی
37:114
وَلَقَدۡ
اور البتہ تحقیق
مَنَنَّا
ہم نے احسان کیا
عَلَىٰ
پر
مُوسَىٰ
موسیٰ
وَهَـٰرُونَ
اور ہارون پر
١١٤
اور ہم نے موسیٰ ؑ ٰ اور ہارون ؑ پر بھی احسان فرمایا
37:115
وَنَجَّيۡنَـٰهُمَا
اور نجات دی ہم نے ان دونوں کو
وَقَوۡمَهُمَا
اور ان دونوں کی قوم کو
مِنَ
سے
ٱلۡكَرۡبِ
کرب
ٱلۡعَظِيمِ
عظیم
١١٥
اور ہم نے نجات دی ان دونوں کو اور ان کی قوم کو ایک کرب عظیم سے
37:116
وَنَصَرۡنَـٰهُمۡ
اور ہم نے مدد کی ان کی
فَكَانُواۡ
پھر تھے
هُمُ
وہی
ٱلۡغَـٰلِبِينَ
غالب آنے والے
١١٦
اور ہم نے ان کی مدد کی پھر وہی غالب ہوئے۔
37:117
وَءَاتَيۡنَـٰهُمَا
اور دی ہم نے ان کو
ٱلۡكِتَـٰبَ
کتاب
ٱلۡمُسۡتَبِينَ
روشن
١١٧
اور ہم نے ان دونوں کو ایک روشن کتاب دی۔ یعنی تورات جس کی تعلیمات بہت واضح تھیں
37:118
وَهَدَيۡنَـٰهُمَا
اور ہدایت دی ہم نے ان دونوں کو
ٱلصِّرٰطَ
راستے کی
ٱلۡمُسۡتَقِيمَ
سیدھے
١١٨
اور ہم نے ان دونوں کو صراط مستقیم کی ہدایت دی۔
37:119
وَتَرَكۡنَا
اور باقی رکھا ہم نے
عَلَيۡهِمَا
ان دونوں پر (ذکر خیر)
فِى
میں
ٱلۡأَخِرِينَ
بعد والوں
١١٩
اور ان دونوں (کے طریقے) پر ہم نے باقی رکھا بعد میں آنے والوں میں سے بھی (کچھ لوگوں کو)
37:120
سَلَـٰمٌ
سلام ہو
عَلَىٰ
پر
مُوسَىٰ
موسیٰ کے
وَهَـٰرُونَ
اور ہارون کے
١٢٠
سلام ہو موسیٰ ؑ ٰ پر اور ہارون ؑ پر۔
37:121
إِنَّا
یقیناً ہم
كَذٰلِكَ
اسی طرح
نَجۡزِى
ہم بدلہ دیتے ہیں
ٱلۡمُحۡسِنِينَ
محسنین کو
١٢١
یقینا ہم ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں محسنین کو۔
37:122
إِنَّهُمَا
بیشک وہ دونوں
مِنۡ
میں سے تھے
عِبَادِنَا
ہمارے بندوں
ٱلۡمُؤۡمِنِينَ
مومن
١٢٢
یقیناوہ دونوں ہمارے مومن بندوں میں سے تھے
37:123
وَإِنَّ
اور بیشک
إِلۡيَاسَ
الیاس
لَمِنَ
البتہ میں سے
ٱلۡمُرۡسَلِينَ
رسولوں (میں سے) تھے
١٢٣
اور یقینا الیاس ؑ بھی رسولوں میں سے تھا۔
37:124
إِذۡ
جب
قَالَ
اس نے کہا
لِقَوۡمِهِۦٓ
اپنی قوم سے
أَلَا
کیا تم
تَتَّقُونَ
ڈرتے نہیں ہو
١٢٤
جب اس نے اپنی قوم سے کہا : کیا تم تقویٰ اختیار نہیں کرتے ؟
37:125
أَتَدۡعُونَ
کیا تم پکارتے ہو
بَعۡلاً
بعل کو
وَتَذَرُونَ
اور تم چھوڑ دیتے ہو
أَحۡسَنَ
سب سے بہتر
ٱلۡخَـٰلِقِينَ
خالق
١٢٥
کیا تم بعل کو پکارتے ہو اور بہترین خالق کو چھوڑتے ہو !
37:126
ٱللَّهَ
اللہ تعالیٰ کو
رَبَّكُمۡ
، جو رب ہے تمہارا
وَرَبَّ
اور رب ہے
ءَابَآئِكُمُ
تمہارے پہلوں کا
ٱلۡأَوَّلِينَ
تمہارے پہلوں کا
١٢٦
یعنی اللہ جو تمہارا رب ہے اور تمہارے پہلے آباء و اَجداد کا بھی رب ہے۔
37:127
فَكَذَّبُوهُ
تو انہوں نے جھٹلادیا اس کو
فَإِنَّهُمۡ
تو بیشک وہ
لَمُحۡضَرُونَ
ضرور حاضر کئے جائیں گے
١٢٧
تو انہوں نے اس کو جھٹلا دیا چناچہ وہ سب (قیامت کے دن) حاضرکر لیے جائیں گے۔
37:128
إِلَّا
سوائے
عِبَادَ
بندے
ٱللَّهِ
اللہ کے
ٱلۡمُخۡلَصِينَ
جو چنے ہوئے ہیں
١٢٨
سوائے اللہ کے ان بندوں کے جنہیں خالص کرلیا گیا۔
37:129
وَتَرَكۡنَا
اور چھوڑا ہم نے
عَلَيۡهِ
اس پر
فِى
میں (اچھا نام)
ٱلۡأَخِرِينَ
بعد والوں
١٢٩
اور اسی (کے طریقے) پر ہم نے باقی رکھا بعد میں آنے والوں میں سے بھی (کچھ لوگوں کو)۔
37:130
سَلَـٰمٌ
سلام ہو
عَلَىٰٓ
اوپر
إِلۡ
الیاسین کے
يَاسِينَ
سلام ہو الیاس ؑ پر۔
37:131
إِنَّا
بیشک ہم
كَذٰلِكَ
اسی طرح
نَجۡزِى
ہم بدلہ دیتے ہیں
ٱلۡمُحۡسِنِينَ
محسنین کو
١٣١
یقینا ہم اسی طرح بدلہ دیا کرتے ہیں محسنین کو
37:132
إِنَّهُۥ
بیشک وہ
مِنۡ
میں سے تھے
عِبَادِنَا
ہمارے بندوں
ٱلۡمُؤۡمِنِينَ
مومن
١٣٢
یقینا وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھا
37:133
وَإِنَّ
اور بیشک
لُوطًا
لوط
لَّمِنَ
البتہ میں سے
ٱلۡمُرۡسَلِينَ
رسولوں (میں سے) تھے
١٣٣
اور یقینا لوط ؑ بھی رسولوں میں سے تھا
37:134
إِذۡ
جب
نَجَّيۡنَـٰهُ
نجات دی ہم نے اس کو
وَأَهۡلَهُۥٓ
اور اس کے گھر نے اس کو
أَجۡمَعِينَ
سب کے سب کو
١٣٤
جب ہم نے نجات دی اس کو اور اس کے گھر والوں کو سب کو۔
37:135
إِلَّا
مگر
عَجُوزًا
ایک بڑھیا
فِى
میں سے تھی
ٱلۡغَـٰبِرِينَ
جو پیچھے رہ جانے والوں
١٣٥
سوائے ایک بڑھیا کے جو پیچھے رہ جانے والوں میں تھی
37:136
ثُمَّ
پھر
دَمَّرۡنَا
تباہ کردیا ہم نے
ٱلۡأَخَرِينَ
دوسروں کو
١٣٦
پھر ہم نے جڑ سے اکھاڑ کر پٹخ دیا باقیوں کو
37:137
وَإِنَّكُمۡ
اور بیشک تم
لَتَمُرُّونَ
البتہ تم گزرتے ہو
عَلَيۡهِم
ان پر
مُّصۡبِحِينَ
صبح کرتے ہوئے/ صبح صبح
١٣٧
اور تم لوگ گزرتے ہو ان (کے کھنڈرات) پر صبح کے وقت بھی
37:138
وَبِٱلَّيۡلِ‌ۗ
اور رات کو
أَفَلَا
کیا تم
تَعۡقِلُونَ
عقل نہیں رکھتے ہو
١٣٨
اور رات کو بھی تو کیا تم عقل سے کام نہیں لیتے ؟
37:139
وَإِنَّ
اور بیشک
يُونُسَ
یونس
لَمِنَ
البتہ میں سے تھے
ٱلۡمُرۡسَلِينَ
رسولوں
١٣٩
اور یقینا یونس ؑ بھی رسولوں میں سے تھا۔
37:140
إِذۡ
جب وہ
أَبَقَ
بھاگ گئے
إِلَى
طرف
ٱلۡفُلۡكِ
کشتی کی
ٱلۡمَشۡحُونِ
جو بھری ہوئی تھی
١٤٠
جب وہ بھاگ کر پہنچا اس کشتی کی طرف جو (پہلے سے ہی) بھری ہوئی تھی
37:141
فَسَاهَمَ
تو قرعہ ڈالا
فَكَانَ
پھر وہ ہوگئے
مِنَ
میں سے
ٱلۡمُدۡحَضِينَ
پھسلائے جانے والوں/ مغلوب ہونے والوں
١٤١
تو انہوں نے قرعہ ڈالا تو وہ ہوگیا دھکیل دیے جانے والوں میں سے
37:142
فَٱلۡتَقَمَهُ
تو لقمہ بنالیا اس کا
ٱلۡحُوتُ
مچھلی نے
وَهُوَ
اور وہ
مُلِيمٌ
ملامت کرنے والے تھے (خود کو)
١٤٢
تو اس کو نگل لیا مچھلی نے اور وہ ملامت زدہ تھا
37:143
فَلَوۡلَآ
پھر اگر نہ ہوتا ایسا
أَنَّهُۥ
بیشک
كَانَ
وہ ہوگئے
مِنَ
میں سے
ٱلۡمُسَبِّحِينَ
تسبیح کرنے والوں
١٤٣
تو اگر وہ تسبیح کرنے والوں میں سے نہ ہوتا۔
37:144
لَلَبِثَ
البتہ وہ ٹھہرے رہتے
فِى
میں (مچھلی کے)
بَطۡنِهِۦٓ
اس کے پیٹ
إِلَىٰ
تک
يَوۡمِ
اس دن
يُبۡعَثُونَ
جب سب اٹھائے جائیں گے
١٤٤
تو اس کے پیٹ ہی میں رہتا اس دن تک کہ جس میں لوگ اٹھائے جائیں گے
37:145
۞فَنَبَذۡنَـٰهُ
تو ہم نے پھینک دیا اس کو
بِٱلۡعَرَآءِ
چٹیل زمین پر
وَهُوَ
اور وہ
سَقِيمٌ
بیمار تھے/کمزور تھے/ناتواں تھے/علیل تھے/مضمحل تھے
١٤٥
تو ہم نے ڈال دیا اسے ایک چٹیل میدان میں اور وہ خستہ حالت میں تھا
37:146
وَأَنۢبَتۡنَا
اور اگائی ہم نے
عَلَيۡهِ
اس پر
شَجَرَةً
ایک بیل/ ایک درخت
مِّن
میں سے
يَقۡطِينٍ
کدو کی/بیل دار/ بیل
١٤٦
تو ہم نے اس کے اوپر یقطین کا ایک پودا اگا دیا۔
37:147
وَأَرۡسَلۡنَـٰهُ
اور بھیجا ہم نے اس کو
إِلَىٰ
طرف
مِاۡئَةِ
سو
أَلۡفٍ
ہزار کے (ایک لاکھ)
أَوۡ
یا
يَزِيدُونَ
زیادہ
١٤٧
پھر ہم نے اس کو بھیج دیا ایک لاکھ یا اس سے زیادہ لوگوں کی طرف۔
37:148
فَـَٔـامَنُواۡ
تو وہ ایمان لے آئے
فَمَتَّعۡنَـٰهُمۡ
تو ہم نے فائدہ دیا ان کو
إِلَىٰ
تک
حِينٍ
ایک وقت
١٤٨
تو وہ ایمان لے آئے اور ہم نے انہیں متاع دنیوی عطا کردی ایک خاص وقت تک۔
37:149
فَٱسۡتَفۡتِهِمۡ
پس پوچھو ان سے
أَلِرَبِّكَ
کیا تیرے رب کے لئے
ٱلۡبَنَاتُ
بیٹیاں ہیں
وَلَهُمُ
اور ان کے لئے ہیں
ٱلۡبَنُونَ
بیٹے
١٤٩
تو (اے نبی ﷺ !) آپ ان سے پوچھیں کیا تمہارے ربّ کے لیے تو بیٹیاں ہیں اور ان کے لیے بیٹے !
37:150
أَمۡ
یا
خَلَقۡنَا
بنایا ہم نے
ٱلۡمَلَـٰٓئِكَةَ
فرشتوں کو
إِنَـٰثًا
عورتیں
وَهُمۡ
اور وہ
شَـٰهِدُونَ
گواہ ہیں
١٥٠
کیا واقعی ہم نے فرشتوں کو مونث بنایا تھا اور وہ اس کے گواہ ہیں ؟
37:151
أَلَآ
خبردار بیشک
إِنَّهُم
وہ
مِّنۡ
سے
إِفۡكِهِمۡ
اپنے جھوٹ
لَيَقُولُونَ
البتہ وہ کہتے ہیں
١٥١
خبردار ! یقینا یہ لوگ جھوٹ گھڑ کر کہتے ہیں
37:152
وَلَدَ
پیدا کیا
ٱللَّهُ
اللہ نے
وَإِنَّهُمۡ
اور بیشک وہ
لَكَـٰذِبُونَ
البتہ جھوٹے ہیں
١٥٢
کہ اللہ کے اولاد ہوئی اور یقینا یہ جھوٹے ہیں
37:153
أَصۡطَفَى
کیا اس نے چن لیا
ٱلۡبَنَاتِ
بیٹیوں کو
عَلَى
پر
ٱلۡبَنِينَ
بیٹوں
١٥٣
کیا اس نے بیٹیاں پسند کرلیں بیٹوں کو چھوڑ کر !
37:154
مَا
کیا ہے
لَكُمۡ
تم کو
كَيۡفَ
کیسے
تَحۡكُمُونَ
تم فیصلے کرتے ہو
١٥٤
تمہیں کیا ہوگیا ہے تم کیسا فیصلہ کرتے ہو ؟
37:155
أَفَلَا
کیا بھلا نہیں
تَذَكَّرُونَ
تم نصیحت پکڑو گے
١٥٥
کیا تم ہوش سے کام نہیں لیتے ؟
37:156
أَمۡ
یا
لَكُمۡ
تمہارے لئے
سُلۡطَـٰنٌ
کوئی دلیل ہے
مُّبِينٌ
کھلی
١٥٦
کیا تمہارے پاس کوئی واضح سند موجود ہے ؟
37:157
فَأۡتُواۡ
پس لے آؤ
بِكِتَـٰبِكُمۡ
اپنی کتاب کو
إِن
اگر
كُنتُمۡ
ہو تم
صَـٰدِقِينَ
سچے
١٥٧
تو لائو تم اپنی کتاب اگر تم (اپنے دعوے میں) سچے ہو !
37:158
وَجَعَلُواۡ
اور انہوں نے بنا رکھا ہے
بَيۡنَهُۥ
اس کے درمیان
وَبَيۡنَ
اور درمیان
ٱلۡجِنَّةِ
جنوں کے
نَسَبًا‌ۚ
ایک ناطہ/ رشتہ
وَلَقَدۡ
اور البتہ تحقیق
عَلِمَتِ
جان لیا ہے
ٱلۡجِنَّةُ
جنوں نے
إِنَّهُمۡ
بیشک وہ
لَمُحۡضَرُونَ
حاضر کئے جائیں گے
١٥٨
اور انہوں نے تو اللہ کے اور ِجنوں کے درمیان بھی نسبی رشتہ قائم کردیا ہے۔ حالانکہ جنوں کو خوب معلوم ہے کہ وہ تو گرفتارکرکے حاضر کیے جائیں گے۔
37:159
سُبۡحَـٰنَ
پاک ہے
ٱللَّهِ
اللہ
عَمَّا
اس سے جو وہ
يَصِفُونَ
بیان کرتے ہیں
١٥٩
اللہ پاک ہے ان باتوں سے جو یہ لوگ بنا رہے ہیں
37:160
إِلَّا
سوائے
عِبَادَ
بندے
ٱللَّهِ
اللہ کے
ٱلۡمُخۡلَصِينَ
جو چنے ہوئے ہیں
١٦٠
سوائے اللہ کے ان بندوں کے جو خالص کرلیے گئے ہیں۔
37:161
فَإِنَّكُمۡ
پس بیشک تم سب
وَمَا
اور جن کی
تَعۡبُدُونَ
تم عبادت کرتے ہو
١٦١
پس تم اور جن کو تم پوجتے ہو۔
37:162
مَآ
نہیں
أَنتُمۡ
تم
عَلَيۡهِ
اس کے
بِفَـٰتِنِينَ
خلاف بہکانے والے
١٦٢
تم اللہ کے خلاف کسی کو بہکا نہیں سکتے ہو۔
37:163
إِلَّا
مگر
مَنۡ
اس کو جو ہے،
هُوَ
وہ
صَالِ
داخل ہونے والا
ٱلۡجَحِيمِ
جہنم میں
١٦٣
سوائے اس کے جو خود جہنم میں گرنے والا ہو۔
37:164
وَمَا
اور نہیں
مِنَّآ
ہم میں سے کوئی
إِلَّا
مگر
لَهُۥ
اس کے لئے
مَقَامٌ
مقام ہے/ جگہ ہے
مَّعۡلُومٌ
معلوم
١٦٤
اور ہم میں سے کوئی نہیں مگر اس کے لیے ایک مقام مقرر ہے۔
37:165
وَإِنَّا
اور بیشک ہم
لَنَحۡنُ
البتہ ہم
ٱلصَّآفُّونَ
صف بنانے والے ہیں
١٦٥
اور ہم تو سب کے سب صفیں باندھے کھڑے رہتے ہیں۔
37:166
وَإِنَّا
اور بیشک ہم
لَنَحۡنُ
البتہ ہم ہی
ٱلۡمُسَبِّحُونَ
تسبیح کرنے والے ہیں
١٦٦
اور ہم تو سب کے سب (اپنے ربّ کی) تسبیح کرنے والے ہیں
37:167
وَإِن
اور بیشک
كَانُواۡ
تھے وہ
لَيَقُولُونَ
البتہ کہتے
١٦٧
اور یہ لوگ تو کہا کرتے تھے
37:168
لَوۡ
کاش
أَنَّ
بیشک
عِندَنَا
ہمارے پاس
ذِكۡرًا
نصیحت ہوتی/ ذکر ہوتا
مِّنَ
میں سے
ٱلۡأَوَّلِينَ
پہلوں
١٦٨
کہ اگر ہمارے پاس بھی پہلوں کی کوئی نصیحت ہوتی
37:169
لَكُنَّا
البتہ ہوتے ہم
عِبَادَ
بندے
ٱللَّهِ
اللہ کے
ٱلۡمُخۡلَصِينَ
چنے ہوئے
١٦٩
تو ضرور ہم اللہ کے برگزیدہ بندے ہوتے۔
37:170
فَكَفَرُواۡ
تو انہوں نے کفر کیا
بِهِۦ‌ۖ
ساتھ اس کے
فَسَوۡفَ
تو عنقریب وہ
يَعۡلَمُونَ
جان لیں گے
١٧٠
مگر (اب وہ ذکر آگیا ہے تو) انہوں نے اس کا انکار کردیا تو عنقریب یہ جان جائیں گے
37:171
وَلَقَدۡ
اور البتہ تحقیق
سَبَقَتۡ
پہلے گزر چکی ہے
كَلِمَتُنَا
بات ہماری
لِعِبَادِنَا
ہمارے بندوں کے لئے
ٱلۡمُرۡسَلِينَ
جو بھیجے گئے
١٧١
اور ہماری یہ بات پہلے سے طے شدہ ہے اپنے ان بندوں کے لیے جن کو ہم (رسول بنا کر) بھیجتے رہے ہیں۔
37:172
إِنَّهُمۡ
بیشک وہ
لَهُمُ
البتہ وہی
ٱلۡمَنصُورُونَ
مدد دیئے جانے والے ہیں
١٧٢
کہ ان کی لازماً مدد کی جائے گی۔
37:173
وَإِنَّ
اور بیشک
جُندَنَا
لشکر ہمارا/ فوج ہماری
لَهُمُ
البتہ وہ
ٱلۡغَـٰلِبُونَ
غالب آنے والے ہیں
١٧٣
اور یقینا ہمارا لشکر ہی غالب رہے گا
37:174
فَتَوَلَّ
تو منہ پھیر لو
عَنۡهُمۡ
ان سے
حَتَّىٰ
ایک خاص
حِينٍ
وقت تک
١٧٤
تو (اے نبی ﷺ !) آپ ان سے ذرا رخ پھیر لیجیے ایک وقت تک کے لیے۔
37:175
وَأَبۡصِرۡهُمۡ
اور دیکھو ان کو
فَسَوۡفَ
تو عنقریب
يُبۡصِرُونَ
وہ بھی دیکھیں گے
١٧٥
اور آپ ﷺ انہیں دیکھتے رہیے پس عنقریب وہ بھی دیکھ لیں گے۔
37:176
أَفَبِعَذَابِنَا
کیا بھلا ساتھ ہمارے عذاب کے
يَسۡتَعۡجِلُونَ
وہ جلدی مچا رہے ہیں
١٧٦
تو کیا یہ لوگ ہمارے عذاب کے بارے میں جلدی مچا رہے ہیں ؟
37:177
فَإِذَا
پھر جب
نَزَلَ
وہ اترے گا
بِسَاحَتِهِمۡ
ان کے صحن میں/ ان کے اپنے گھر میں
فَسَآءَ
تو بہت بری ہوگی
صَبَاحُ
صبح
ٱلۡمُنذَرِينَ
ڈرائے جانے والوں کی
١٧٧
تو جب وہ نازل ہوگا ان کے میدان میں تو وہ بہت بری صبح ہوگی ان لوگوں کی جنہیں خبردار کردیا گیا تھا۔
37:178
وَتَوَلَّ
اور منہ پھیر لو
عَنۡهُمۡ
ان سے
حَتَّىٰ
تک
حِينٍ
ایک وقت
١٧٨
اور آپ ﷺ رخ پھیر لیجیے ان کی طرف سے ایک وقت تک کے لیے۔
37:179
وَأَبۡصِرۡ
اور دیکھتے رہو
فَسَوۡفَ
تو عنقریب
يُبۡصِرُونَ
وہ بھی دیکھیں گے
١٧٩
اور آپ دیکھتے رہیے عنقریب وہ بھی دیکھ لیں گے
37:180
سُبۡحَـٰنَ
پاک ہے
رَبِّكَ
تیرا رب
رَبِّ
مالک
ٱلۡعِزَّةِ
عزت کا
عَمَّا
ان تمام باتوں سے
يَصِفُونَ
جو یہ لوگ بنا رہے ہیں
١٨٠
پاک ہے آپ ﷺ کا ربّ عزت اور اقتدار کا مالک ان تمام باتوں سے جو یہ لوگ بنا رہے ہیں۔
37:181
وَسَلَـٰمٌ
اور سلام ہے
عَلَى
پر
ٱلۡمُرۡسَلِينَ
سب رسولوں
١٨١
اور سلام ہو تمام رسولوں پر۔
37:182
وَٱلۡحَمۡدُ
اور سب تعریف
لِلَّهِ
اللہ
رَبِّ
رب
ٱلۡعَـٰلَمِينَ
العالمین کے لئے ہے
١٨٢
اور ُ کل حمد اور تمام شکر اللہ کے لیے ہے جو تمام جہانوں کا ربّ ہے۔
Virtues & Hadith

Benefits of Surah As-Saffat

Discover authentic Prophetic Hadiths and spiritual virtues associated with reciting Surah As-Saffat.

Reward for Every Recited Letter

The Prophet ﷺ said: 'Whoever recites a letter from the Book of Allah will receive one good deed, and ten like it. I do not say Alif-Lam-Mim is one letter, but Alif is a letter, Lam is a letter, and Mim is a letter.' (Jami' at-Tirmidhi 2910).

Ref: Jami' at-Tirmidhi 2910

Reflecting Upon the Divine Guidance

Every Surah of the Noble Quran offers timeless guidance, spiritual solace, and light for daily life. Reflecting upon its verses deepens faith and draws one closer to Allah.

FAQ

Frequently Asked Questions About Surah As-Saffat

How many verses are in Surah As-Saffat?

Surah As-Saffat is one of the 114 chapters of the Noble Quran. You can explore its full Arabic text, verses count, revelation place, and translations above.

Can I listen to audio recitation of Surah As-Saffat?

Yes, Share For Sadqah provides crystal-clear audio recitations with verse-by-verse synchronization, tajweed highlighting, and Urdu audio translation.