Back to Hizb Index

Hizb 60

28 Surahs288 Versesالحزب 60
87:1
سَبِّحِ
تسبیح کیجئے
ٱسۡمَ
نام کی
رَبِّكَ
اپنے رب کے
ٱلۡأَعۡلَى
جو سب سے بلند ہے
١
پاکی بیان کرو اپنے رب کے نام کی جو بہت بلند وبالا ہے۔
87:2
ٱلَّذِى
وہ جس نے
خَلَقَ
پیدا کیا
فَسَوَّىٰ
پھر درست بنایا
٢
جس نے (ہر چیز کو) پیدا کیا پھر تناسب قائم کیا۔
87:3
وَٱلَّذِى
اور وہ ذات
قَدَّرَ
جس نے انداز کیا/ تقدیر بنائی
فَهَدَىٰ
پھر ہدایت بخشی
٣
اور جس نے (ہر شے کا) اندازہ مقرر کیا پھر اسے (فطری) ہدایت عطا فرمائی۔
87:4
وَٱلَّذِىٓ
اور وہ ذات
أَخۡرَجَ
جس نے نکالا
ٱلۡمَرۡعَىٰ
چارہ
٤
اور جس نے (زمین سے) چارہ نکالا۔
87:5
فَجَعَلَهُۥ
پھر بنادیا اس کو
غُثَآءً
خشک گھاس/ کوڑا
أَحۡوَىٰ
سیاہ کیا
٥
پھر اس کو کردیا سیاہ چورا۔
87:6
سَنُقۡرِئُكَ
عنقریب ہم پڑھوا دیں گے تجھ کو
فَلَا
تو نہ
تَنسَىٰٓ
تم بھولو گے
٦
(اے نبی ﷺ !) ہم آپ کو پڑھا دیں گے پھر آپ بھولیں گے نہیں۔
87:7
إِلَّا
مگر
مَا
جو
شَآءَ
چاہا
ٱللَّهُ‌ۚ
اللہ نے
إِنَّهُۥ
بیشک وہ
يَعۡلَمُ
وہ جانتا ہے
ٱلۡجَهۡرَ
ظاہر کو
وَمَا
اور جو
يَخۡفَىٰ
پوشیدہ ہے
٧
سوائے اس کے کہ جو اللہ چاہے۔ یقینا وہ جانتا ہے اونچی آواز میں کہی گئی بات کو بھی اور جو مخفی رکھی جائے اسے بھی۔
87:8
وَنُيَسِّرُكَ
اور ہم آسان کر رہے ہیں تجھ کو/ تیرے لئے
لِلۡيُسۡرَىٰ
واسطے آسانی کے
٨
اور ہم رفتہ رفتہ پہنچائیں گے آپ کو آسانی تک۔
87:9
فَذَكِّرۡ
پس نصیحت کیجئے
إِن
اگر
نَّفَعَتِ
فائدہ دے
ٱلذِّكۡرَىٰ
نصیحت کرنا
٩
تو آپ ﷺ یاد دہانی کراتے رہیے اگر یاد دہانی فائدہ دے۔
87:10
سَيَذَّكَّرُ
عنقریب نصیحت پکڑے گا
مَن
وہ جو
يَخۡشَىٰ
ڈرتا ہوگا
١٠
وہ نصیحت حاصل کرلے گا جو ڈرتا ہے۔
87:11
وَيَتَجَنَّبُهَا
اور گریز کرے گا اس سے
ٱلۡأَشۡقَى
سب سے زیادہ بدبخت
١١
البتہ جو شقی (بدبخت) ہے وہ اس سے پہلوتہی کرے گا۔
87:12
ٱلَّذِى
وہ جو
يَصۡلَى
داخل ہوگا
ٱلنَّارَ
آگ میں
ٱلۡكُبۡرَىٰ
بڑی
١٢
جو (آخر کار) داخل ہوگا بڑی آگ میں۔
87:13
ثُمَّ
پھر
لَا
نہ
يَمُوتُ
وہ مرے گا
فِيهَا
اس میں
وَلَا
اور نہ
يَحۡيَىٰ
زندہ ہوگا
١٣
پھر نہ اس میں وہ مرے گا نہ زندہ رہے گا۔
87:14
قَدۡ
یقیناً
أَفۡلَحَ
فلاح پا گیا
مَن
وہ جس نے
تَزَكَّىٰ
پاکیزگی اختیار کی
١٤
یقینا وہ کامیاب ہوگیا جس نے خود کو پاک کرلیا۔
87:15
وَذَكَرَ
اور ذکر کیا/ یاد کیا
ٱسۡمَ
نام
رَبِّهِۦ
اپنے رب کا
فَصَلَّىٰ
پھر اس نے نماز پڑھی
١٥
اور اس نے اپنے رب کا نام لیا اور نماز پڑھی۔
87:16
بَلۡ
بلکہ
تُؤۡثِرُونَ
تم ترجیح دیتے ہو
ٱلۡحَيَوٰةَ
زندگی کو
ٱلدُّنۡيَا
دنیا کی
١٦
بلکہ تم دنیا کی زندگی کو ترجیح دیتے ہو۔
87:17
وَٱلۡأَخِرَةُ
اور آخرت
خَيۡرٌ
بہتر ہے
وَأَبۡقَىٰٓ
اور زیادہ باقی رہنے والی
١٧
جبکہ آخرت بہتر بھی ہے اور باقی رہنے والی بھی۔
87:18
إِنَّ
یقیناً
هَـٰذَا
یہ
لَفِى
البتہ میں
ٱلصُّحُفِ
صحیفوں میں ہے
ٱلۡأُولَىٰ
پہلے
١٨
یقینا یہی بات اگلے صحیفوں میں بھی۔
87:19
صُحُفِ
صحیفوں میں
إِبۡرٰهِيمَ
ابراہیم
وَمُوسَىٰ
اور موسیٰ کے
١٩
(یعنی) ابراہیم اور موسیٰ (e) کے صحیفوں میں۔
88:1
هَلۡ
کیا
أَتَـٰكَ
آئی ہے تیرے پاس
حَدِيثُ
خبر
ٱلۡغَـٰشِيَةِ
ڈھانپ لینے والی کی/ چھا جانے والی آفت کی
١
کیا پہنچ چکی ہے آپ ﷺ کے پاس اس ڈھانپ لینے والی (آفت) کی خبر ؟
88:2
وُجُوهٌ
کچھ چہرے
يَوۡمَئِذٍ
اس دن
خَـٰشِعَةٌ
ذلیل ہونے والے ہیں
٢
بہت سے چہرے اس دن ذلیل ہوں گے۔
88:3
عَامِلَةٌ
عمل کرنے والے ہیں
نَّاصِبَةٌ
محنت کرنے والے ہیں/ تھکنے والے ہیں
٣
مشقت زدہ تھکے ماندے۔
88:4
تَصۡلَىٰ
داخل ہوں گے
نَارًا
آگ میں
حَامِيَةً
بھڑکتی ہوئی/ جلتی ہوئی
٤
وہ داخل ہوں گے دہکتی ہوئی آگ میں۔
88:5
تُسۡقَىٰ
پلائے جائیں گے
مِنۡ
سے
عَيۡنٍ
ایک چشمے سے
ءَانِيَةٍ
کھولتے ہوئے پانی کا
٥
انہیں پلایا جائے گا پانی ایک کھولتے ہوئے چشمے سے۔
88:6
لَّيۡسَ
نہیں
لَهُمۡ
ان کے لئے
طَعَامٌ
کوئی کھانا
إِلَّا
سوائے
مِن
ضَرِيعٍ
کانٹوں کے
٦
نہیں ہوگا ان کے لیے کھانے کو کچھ بھی سوائے خاردار جھاڑیوں کے۔
88:7
لَّا
نہ
يُسۡمِنُ
موٹا کرے
وَلَا
اور نہ
يُغۡنِى
کام آئے
مِن
سے
جُوعٍ
بھوک
٧
جو نہ تو موٹا کرے اور نہ ہی بھوک مٹائے۔
88:8
وُجُوهٌ
کچھ چہرے
يَوۡمَئِذٍ
اس دن
نَّاعِمَةٌ
نعمتوں والے ہوں گے
٨
بہت سے چہرے اس روز تروتازہ ہوں گے۔
88:9
لِّسَعۡيِهَا
اپنی کوششوں پر
رَاضِيَةٌ
راضی ہوں گے
٩
وہ اپنی کوشش (کے نتائج) پر راضی ہوں گے۔
88:10
فِى
میں
جَنَّةٍ
جنت میں ہوں گے
عَالِيَةٍ
عالی مقام
١٠
(وہ ہوں گے) عالی مقام جنت میں۔
88:11
لَّا
نہ
تَسۡمَعُ
سنیں گے
فِيهَا
اس میں
لَـٰغِيَةً
کوئی لغو بات/ کوئی بےہودہ بات
١١
وہ اس میں کوئی لغو بات نہیں سنیں گے۔
88:12
فِيهَا
اس میں
عَيۡنٌ
چشمے ہوں گے
جَارِيَةٌ
بہتے/رواں
١٢
اس میں ایک چشمہ ہے بہتا ہوا۔
88:13
فِيهَا
اس میں
سُرُرٌ
مسندیں ہوں گی
مَّرۡفُوعَةٌ
بلند
١٣
اس میں اونچے اونچے تخت ہیں۔
88:14
وَأَكۡوَابٌ
اور پیالے
مَّوۡضُوعَةٌ
رکھے ہوئے
١٤
اور جام قرینے سے رکھے ہوئے۔
88:15
وَنَمَارِقُ
اور تکیے
مَصۡفُوفَةٌ
صف در صف
١٥
اور قالین بچھے ہوئے صف در صف۔
88:16
وَزَرَابِىُّ
اور مسندیں/ قالین
مَبۡثُوثَةٌ
بچھا کر رکھی ہوئیں/ پھیلی ہوئیں
١٦
اور مخمل کے نہالچے جگہ جگہ پھیلے ہوئے۔
88:17
أَفَلَا
کیا پھر وہ نہیں
يَنظُرُونَ
دیکھتے
إِلَى
طرف
ٱلۡإِبِلِ
اونٹ کی
كَيۡفَ
کس طرح
خُلِقَتۡ
پیدا کیا گیا ہے
١٧
تو کیا یہ لوگ دیکھتے نہیں اونٹوں کو کہ انہیں کیسے بنایا گیا ہے !
88:18
وَإِلَى
اور طرف
ٱلسَّمَآءِ
آسمان (کی طرف)
كَيۡفَ
کس طرح
رُفِعَتۡ
اونچا اٹھایا گیا ہے
١٨
اور (کیا یہ دیکھتے نہیں) آسمان کو کہ کیسے بلند کیا گیا ہے !
88:19
وَإِلَى
اور طرف
ٱلۡجِبَالِ
پہاڑوں (کی طرف)
كَيۡفَ
کیسے
نُصِبَتۡ
نصب کردیئے گئے ہیں
١٩
اور (کیا یہ دیکھتے نہیں) پہاڑوں کو کہ کیسے گاڑ دیے گئے ہیں !
88:20
وَإِلَى
اور طرف
ٱلۡأَرۡضِ
زمین (کی طرف)
كَيۡفَ
کس طرح
سُطِحَتۡ
بچھائی گئی ہے
٢٠
اور (کیا یہ دیکھتے نہیں) زمین کی طرف کہ کیسے بچھا دی گئی ہے !
88:21
فَذَكِّرۡ
پس نصیحت کرتے رہو
إِنَّمَآ
بیشک
أَنتَ
آپ
مُذَكِّرٌ
نصیحت کرنے والے ہیں
٢١
تو (اے نبی ﷺ !) آپ یاد دہانی کراتے رہیے آپ تو بس یاد دہانی کرانے والے ہیں۔
88:22
لَّسۡتَ
نہیں آپ
عَلَيۡهِم
ان پر
بِمُصَيۡطِرٍ
کوئی داروغہ
٢٢
آپ ان پر کوئی داروغہ نہیں ہیں۔
88:23
إِلَّا
مگر
مَن
وہ جو
تَوَلَّىٰ
منہ موڑ جائے
وَكَفَرَ
اور کفر کرے
٢٣
مگر جس نے منہ موڑا اور کفر کیا۔
88:24
فَيُعَذِّبُهُ
تو عذاب دے گا اس کو
ٱللَّهُ
اللہ
ٱلۡعَذَابَ
عذاب
ٱلۡأَكۡبَرَ
سب سے بڑا
٢٤
تو اس کو اللہ عذاب دے گا سب سے بڑا عذاب۔
88:25
إِنَّ
بیشک
إِلَيۡنَآ
ہماری طرف
إِيَابَهُمۡ
ان کا لوٹنا ہے
٢٥
(اے نبی ﷺ !) ان سب کو ہماری ہی طرف لوٹ کر آنا ہے۔
88:26
ثُمَّ
پھر
إِنَّ
بیشک
عَلَيۡنَا
ہمارے ذمہ
حِسَابَهُم
ان کا حساب ہے
٢٦
پھر ان کا حساب ہمارے ذمہ ہے۔
89:1
وَٱلۡفَجۡرِ
قسم ہے فجر کی
١
قسم ہے فجر کی۔
89:2
وَلَيَالٍ
اور قسم ہے راتوں کی
عَشۡرٍ
دس
٢
اور قسم ہے دس راتوں کی۔
89:3
وَٱلشَّفۡعِ
اور قسم ہے جفت کی
وَٱلۡوَتۡرِ
اور قسم ہے طاق
٣
اور قسم ہے ُ جفت کی اور طاق کی۔
89:4
وَٱلَّيۡلِ
اور قسم ہے رات کی
إِذَا
جب
يَسۡرِ
وہ رخصت ہوتی ہو/ چلنے لگے
٤
اور قسم ہے رات کی جب وہ گزرنے لگے۔
89:5
هَلۡ
کیا
فِى
میں
ذٰلِكَ
اس (میں)
قَسَمٌ
کوئی قسم ہے
لِّذِى
والوں کے لئے
حِجۡرٍ
عقل (والوں کے لئے)
٥
کیا اس میں کوئی قسم (دلیل) ہے ان لوگوں کے لیے جو عقل مند ہیں ؟
89:6
أَلَمۡ
کیا نہیں
تَرَ
تم نے دیکھا
كَيۡفَ
کس طرح
فَعَلَ
کیا
رَبُّكَ
تیرے رب نے
بِعَادٍ
عاد کے ساتھ
٦
کیا تم نے دیکھا نہیں کیا کیا تھا آپ کے رب نے عاد کے ساتھ ؟
89:7
إِرَمَ
جو ارم کے تھے
ذَاتِ
والے تھے
ٱلۡعِمَادِ
جو ستونوں (والے تھے)
٧
وہ ارم جو ستونوں والے تھے۔
89:8
ٱلَّتِى
وہ جو
لَمۡ
نہ
يُخۡلَقۡ
پیدا کئے گئے
مِثۡلُهَا
ان جیسے
فِى
میں
ٱلۡبِلَـٰدِ
ملکوں (میں)
٨
جن کے مانند نہیں پیدا کیے گئے (دنیا کے) ملکوں میں۔
89:9
وَثَمُودَ
اور ثمود
ٱلَّذِينَ
وہ لوگ
جَابُواۡ
جنہوں نے تراشا
ٱلصَّخۡرَ
چٹانوں کو
بِٱلۡوَادِ
وادی میں
٩
اور ثمود کے ساتھ (کیا کیا آپ کے رب نے) جنہوں نے وادی میں چٹانوں کو تراشا تھا۔
89:10
وَفِرۡعَوۡنَ
اور فرعون کو
ذِى
والا
ٱلۡأَوۡتَادِ
جو میخوں والا تھا
١٠
اور فرعون کے ساتھ (کیا کیا) جو میخوں والا تھا۔
89:11
ٱلَّذِينَ
وہ جنہوں نے
طَغَوۡاۡ
سرکشی کی
فِى
میں
ٱلۡبِلَـٰدِ
ملکوں میں
١١
جنہوں نے (اپنے اپنے) ملکوں میں سرکشی اختیار کی تھی۔
89:12
فَأَكۡثَرُواۡ
پھر کثرت سے کیا
فِيهَا
ان میں
ٱلۡفَسَادَ
فساد/ بگاڑ
١٢
سو انہوں نے ان میں بکثرت فساد پھیلا دیا تھا۔
89:13
فَصَبَّ
تو ڈالا/ انڈیلا
عَلَيۡهِمۡ
ان پر
رَبُّكَ
تیرے رب نے
سَوۡطَ
کوڑا
عَذَابٍ
عذاب کا
١٣
تو دے مارا ان کے اوپر آپ کے رب نے عذاب کا کوڑا۔
89:14
إِنَّ
بیشک
رَبَّكَ
تیرا رب
لَبِٱلۡمِرۡصَادِ
البتہ گھات میں ہے
١٤
بیشک آپ کا رب تو (سرکشوں اور مفسدوں کی) تاک میں ہے۔
89:15
فَأَمَّا
تو رہا
ٱلۡإِنسَـٰنُ
انسان
إِذَا
جب
مَا
ٱبۡتَلَـٰهُ
آزماتا ہے اس کو
رَبُّهُۥ
اس کا رب
فَأَكۡرَمَهُۥ
پھر عزت دیتا ہے اس کو
وَنَعَّمَهُۥ
اور نعمت دیتا ہے اس کو
فَيَقُولُ
تو کہتا ہے
رَبِّىٓ
میرے رب نے
أَكۡرَمَنِ
عزت دی مجھ کو
١٥
انسان کا معاملہ یہ ہے کہ جب اس کا ربّ اسے آزماتا ہے پھر اسے عزت دیتا ہے اور نعمتیں عطا کرتا ہے تو وہ کہتا ہے میرے رب نے مجھے عزت دی !
89:16
وَأَمَّآ
اور اگر پھر
إِذَا
جب
مَا
ٱبۡتَلَـٰهُ
وہ آزماتا ہے اس کو
فَقَدَرَ
(اور) پھر تنگ کردیتا ہے
عَلَيۡهِ
اس پر
رِزۡقَهُۥ
اس کا رزق
فَيَقُولُ
تو وہ کہتا ہے
رَبِّىٓ
میرے رب نے
أَهَـٰنَنِ
ذلیل کردیا مجھ کو/ رسوا کردیا مجھ کو
١٦
اور جب وہ اسے آزماتا ہے پھر اس کا رزق اس پر تنگ کردیتا ہے تو وہ کہتا ہے میرے رب نے مجھے ذلیل کردیا !
89:17
كَلَّا‌ۖ
ہرگز نہیں
بَل
بلکہ
لَّا
نہیں
تُكۡرِمُونَ
تم عزت دیتے
ٱلۡيَتِيمَ
یتیم کو
١٧
ایسا ہرگز نہیں ہے ! ایسا ہرگز نہیں بلکہ تم لوگ یتیم کی عزت نہیں کرتے۔
89:18
وَلَا
اور نہیں
تَحَـٰٓضُّونَ
تم اکساتے/ ترغیب دیتے
عَلَىٰ
پر
طَعَامِ
کھانا کھلانے پر
ٱلۡمِسۡكِينِ
مسکین کے
١٨
اور نہ ہی تم لوگ آپس میں مسکینوں کو کھلانے کی ترغیب دیتے ہو۔
89:19
وَتَأۡكُلُونَ
اور تم کھا جاتے ہو
ٱلتُّرَاثَ
میراث کو
أَكۡلاً
کھانا
لَّمًّا
سمیٹ کر
١٩
اور تم ساری کی ساری میراث سمیٹ کر کھا جاتے ہو۔
89:20
وَتُحِبُّونَ
اور تم محبت رکھتے ہو
ٱلۡمَالَ
مال سے
حُبًّا
محبت
جَمًّا
بہت زیادہ
٢٠
اور تم مال سے ٹوٹ کر محبت کرتے ہو۔
89:21
كَلَّآ
ہرگز نہیں
إِذَا
جب
دُكَّتِ
ریزہ ریزہ کر دی جائے گی
ٱلۡأَرۡضُ
زمین
دَكًّا
خوب ریزہ
دَكًّا
ریزہ کرکے
٢١
ہرگز نہیں ! جب زمین کو کوٹ کوٹ کر ہموار کردیا جائے گا۔
89:22
وَجَآءَ
اور آئے گا
رَبُّكَ
رب تیرا
وَٱلۡمَلَكُ
اور فرشتے
صَفًّا
صف
صَفًّا
در صف
٢٢
اور آپ کا رب جلوہ فرما ہوگا جب کہ فرشتے قطار در قطار حاضر ہوں گے۔
89:23
وَجِاۡىٓءَ
اور لائی جائے گی
يَوۡمَئِذِۭ
اس دن
بِجَهَنَّمَ‌ۚ
جہنم
يَوۡمَئِذٍ
اس دن
يَتَذَكَّرُ
یاد کرے گا/ نصیحت پائے گا
ٱلۡإِنسَـٰنُ
انسان
وَأَنَّىٰ
اور کہاں سے ہے/ ہوگی
لَهُ
اس کے لئے
ٱلذِّكۡرَىٰ
نصیحت
٢٣
اور لے آئی جائے گی اس روز جہنم بھی اس دن انسان کو سمجھ آئے گی لیکن اب سمجھنے کا کیا فائدہ !
89:24
يَقُولُ
کہے گا
يَـٰلَيۡتَنِى
اے کاش کہ میں
قَدَّمۡتُ
آگے بھیجتا
لِحَيَاتِى
اپنی زندگی کے لئے
٢٤
وہ کہے گا : اے کاش میں نے اپنی زندگی کے لیے کچھ آگے بھیجا ہوتا !
89:25
فَيَوۡمَئِذٍ
تو اس دن
لَّا
نہ
يُعَذِّبُ
عذاب دے گا
عَذَابَهُۥٓ
عذاب اس کا/ اس جیسا
أَحَدٌ
کوئی ایک
٢٥
تو اس دن اللہ جو عذاب دے گا ویسا عذاب کوئی نہیں دے سکتا۔
89:26
وَلَا
اور نہ
يُوثِقُ
باندھے گا
وَثَاقَهُۥٓ
باندھنا اس کا
أَحَدٌ
کوئی ایک
٢٦
اور اس کا سا باندھنا کوئی اور نہیں باندھ سکتا۔
89:27
يَـٰٓأَيَّتُهَا
اے
ٱلنَّفۡسُ
نفس
ٱلۡمُطۡمَئِنَّةُ
مطمئنہ/ اطمینان والے نفس
٢٧
اے نفس ِمطمئنہ ! ّ
89:28
ٱرۡجِعِىٓ
واپس چلو
إِلَىٰ
طرف
رَبِّكِ
اپنے رب کی
رَاضِيَةً
راضی
مَّرۡضِيَّةً
پسندیدہ/ خوشی
٢٨
اب لوٹ جائو اپنے رب کی طرف اس حال میں کہ تم اس سے راضی وہ تم سے راضی۔
89:29
فَٱدۡخُلِى
پھر داخل ہوجاؤ
فِى
میں
عِبَـٰدِى
میرے بندوں (میں)
٢٩
تو داخل ہو جائو میرے (نیک) بندوں میں۔
89:30
وَٱدۡخُلِى
اور داخل ہوجاؤ
جَنَّتِى
میری جنت میں
٣٠
اور داخل ہو جائو میری جنت میں !
90:1
لَآ
نہیں
أُقۡسِمُ
میں قسم کھاتا ہوں
بِهَـٰذَا
اس
ٱلۡبَلَدِ
شہر کی
١
نہیں ! میں قسم کھاتا ہوں اس شہر کی۔
90:2
وَأَنتَ
اور تو
حِلُّۢ
حلال ہے/ داخل ہونے والا ہے
بِهَـٰذَا
اس
ٱلۡبَلَدِ
شہر میں
٢
اور (اے نبی ﷺ !) آپ حلال کرلیے گئے ہیں اس شہر میں۔
90:3
وَوَالِدٍ
اور قسم ہے والد کی/ باپ کی
وَمَا
اس کی جو
وَلَدَ
اس نے جنم دیا
٣
اور قسم ہے والد کی اور اولاد کی۔
90:4
لَقَدۡ
البتہ تحقیق
خَلَقۡنَا
پیدا کیا ہم نے
ٱلۡإِنسَـٰنَ
انسان کو
فِى
میں
كَبَدٍ
محنت میں/ سختی میں
٤
بیشک ہم نے انسان کو پیدا ہی محنت اور مشقت میں کیا ہے۔
90:5
أَيَحۡسَبُ
کیا وہ سمجھتا ہے
أَن
کہ ہرگز
لَّن
نہیں
يَقۡدِرَ
قادر ہوسکے گا/ قابو پاسکے گا
عَلَيۡهِ
اس پر
أَحَدٌ
کوئی ایک
٥
کیا یہ سمجھتا ہے کہ اس کے اوپر کوئی قابو نہیں پاسکے گا ؟
90:6
يَقُولُ
وہ کہتا ہے
أَهۡلَكۡتُ
میں نے ہلاک کیا
مَالاً
مال
لُّبَدًا
ڈھیروں
٦
کہتا ہے میں نے تو ڈھیروں مال خرچ کر ڈالا۔
90:7
أَيَحۡسَبُ
کیا وہ سمجھتا ہے
أَن
کہ
لَّمۡ
نہیں
يَرَهُۥٓ
دیکھا اس کو
أَحَدٌ
کسی ایک نے
٧
کیا اس کا گمان ہے کہ اسے کسی نے دیکھا نہیں ؟
90:8
أَلَمۡ
کیا نہیں
نَجۡعَل
ہم نے بنائیں
لَّهُۥ
اس کے لئے
عَيۡنَيۡنِ
دو آنکھیں
٨
کیا ہم نے اس کو دو آنکھیں نہیں دیں ؟
90:9
وَلِسَانًا
اور ایک زبان
وَشَفَتَيۡنِ
اور دو ہونٹ
٩
اور ایک زبان اور دو ہونٹ (نہیں دیے) ؟
90:10
وَهَدَيۡنَـٰهُ
اور راہ دکھائی ہم نے اس کو/ دکھائے ہم نے اس کو
ٱلنَّجۡدَيۡنِ
دو راستوں کی/ دو راستے
١٠
اور ہم نے اس کو راہ دکھلا دی دو گھاٹیوں کی۔
90:11
فَلَا
پس نہ
ٱقۡتَحَمَ
گزرا وہ
ٱلۡعَقَبَةَ
پہاڑ کی گھاٹی میں
١١
لیکن وہ گھاٹی کو عبور نہ کرسکا۔
90:12
وَمَآ
اور کیا چیز
أَدۡرَٮٰكَ
بتائے تجھ کو
مَا
کہ کیا ہے
ٱلۡعَقَبَةُ
وہ دشوار گزار گھاٹی
١٢
اور تمہیں کیا معلوم کہ وہ گھاٹی کون سی ہے ؟
90:13
فَكُّ
آزاد کرنا
رَقَبَةٍ
ایک گردن کا
١٣
کسی گردن کا چھڑا دینا۔
90:14
أَوۡ
یا
إِطۡعَـٰمٌ
کھانا کھلانا
فِى
میں
يَوۡمٍ
ایک دن
ذِى
والے کو
مَسۡغَبَةٍ
بھوک (والے کو )
١٤
یا کھانا کھلا دینا بھوک کے دن میں۔
90:15
يَتِيمًا
کسی یتیم کو
ذَا
والے
مَقۡرَبَةٍ
قریبی کو/ قربت والے
١٥
اس یتیم کو جو قرابت دار بھی ہے۔
90:16
أَوۡ
یا
مِسۡكِينًا
کسی مسکین کو
ذَا
مَتۡرَبَةٍ
خاک نشین کو
١٦
یا اس محتاج کو جو مٹی میں رُل رہا ہے۔
90:17
ثُمَّ
پھر
كَانَ
ہوگا وہ
مِنَ
سے
ٱلَّذِينَ
ان لوگوں میں (سے)
ءَامَنُواۡ
جو ایمان لائے
وَتَوَاصَوۡاۡ
اور انہوں نے ایک دوسرے کو تلقین کی
بِٱلصَّبۡرِ
صبر کی
وَتَوَاصَوۡاۡ
اور ایک دوسرے کو تلقین کی
بِٱلۡمَرۡحَمَةِ
رحم کی/ مہربانی کی
١٧
پھر وہ شامل ہو ان لوگوں میں جو ایمان لائے اور جنہوں نے باہم ایک دوسرے کو صبر کی تلقین کی اور باہم ایک دوسرے کو ہمدردی کی نصیحت کی۔
90:18
أُوۡلَـٰٓئِكَ
یہی لوگ
أَصۡحَـٰبُ
والے ہیں
ٱلۡمَيۡمَنَةِ
دائیں بازو (والے ہیں)
١٨
یہ ہوں گے داہنے والے۔
90:19
وَٱلَّذِينَ
اور وہ لوگ
كَفَرُواۡ
جنہوں نے کفر کیا
بِـَٔـايَـٰتِنَا
ہماری آیات کے ساتھ
هُمۡ
وہ
أَصۡحَـٰبُ
والے ہیں
ٱلۡمَشۡــَٔمَةِ
بائیں ہاتھ (والے ہیں)
١٩
اور جنہوں نے انکار کیا ہماری آیات کا وہ ہوں گے بائیں والے۔
90:20
عَلَيۡهِمۡ
ان پر
نَارٌ
آگ ہے
مُّؤۡصَدَةُۢ
بند کی ہوئی
٢٠
ان پر آگ بند کردی جائے گی۔
91:1
وَٱلشَّمۡسِ
قسم ہے سورج کی
وَضُحَـٰهَا
اور قسم ہے اس کی دھوپ کی
١
قسم ہے سورج کی اور اس کی دھوپ کی۔
91:2
وَٱلۡقَمَرِ
اور قسم ہے چاند کی
إِذَا
جبکہ
تَلَـٰهَا
وہ اس کے پیچھے آئے
٢
اور قسم ہے چاند کی جبکہ وہ اس کے پیچھے آتا ہے۔
91:3
وَٱلنَّهَارِ
اور قسم ہے دن کی
إِذَا
جبکہ
جَلَّـٰهَا
وہ اس کو ظاہر کرے
٣
اور قسم ہے دن کی جب وہ اس (سورج) کو روشن کردیتا ہے۔
91:4
وَٱلَّيۡلِ
اور قسم ہے رات کی
إِذَا
جب
يَغۡشَـٰهَا
وہ چھا جائے اس پر
٤
اور قسم ہے رات کی جب وہ اس (سورج) کو ڈھانپ لیتی ہے۔
91:5
وَٱلسَّمَآءِ
اور قسم ہے آسمان کی
وَمَا
اور اس کی
بَنَـٰهَا
جس نے بنایا اس کو
٥
اور قسم ہے آسمان کی اور جیسا کہ اسے بنایا۔
91:6
وَٱلۡأَرۡضِ
اور قسم ہے زمین کی
وَمَا
اور اس کی
طَحَـٰهَا
جس نے بچھایا اس کو
٦
اور قسم ہے زمین کی اور جیسا کہ اسے بچھا دیا۔